?️
سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہاز کو قبضے میں لینے میں اس ملک کی فوجی کارئیوں پر ردعمل ظاہر کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ جب امریکہ اور صیہونی حکومت فلسطینیوں کا قتل عام روک لیں گے تو وہ یمنی افواج کے ذریعہ ضبط کیے جانے والے جہاز کے قبضے کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی انصاراللہ کا عالم اسلام کے نام پیغام
گذشتہ روز یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن علی القحوم نے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لینے کو فسلطین کے مظلوم مگر سربلند لوگوں کی مدد کے لیے صنعاء کی واضح حمایت کے عین مطابق قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ Galaxy Leader کے نام سے بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہاز کو پکڑنا یمن کی فلسطین، غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک آزاد ملک کی حیثیت سے شرکت کے واضح اور اعلان کردہ فریم ورک کے اندر نیز الاقصیٰ طوفان کی لڑائی کا تسلسل ہے۔
مزید پڑھیں: یمنی انصاراللہ نے امریکہ سے کیا کہا؟
القحوم نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صنعاء غزہ کے طاقتور عوام کے خلاف غاصب حکومت کے جرائم کو تماشائی بن کر کبھی نہیں دیکھے گا اور نہ ہی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہے گا، مزید کہا کہ صنعاء حملہ آوروں کی حمایت میں مغربی اور امریکی استکبار کے میدان میں آنے کے باوجود اسرائیل کی عبوری حکومت کے خاتمے تک اپنی عملی حمایت جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کو کم کرنا فوری اور ضروری ہے: گوٹرس
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی
مئی
یو ایس ایڈ کی تحلیل کے بارے میں امریکی اہلکار کی وارننگ
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: USAID کے ایک سینئر اہلکار نے ایک ای میل میں
مارچ
ٹرمپ کا یورپی یونین کو یوکرین کی مدد کے لیے نیا مشورہ!
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکہ سے
فروری
فرات سے نیل تک زمین پر اسرائیل کا حق، امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان سمیت مسلم دنیا برہم، خطے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار
?️ 23 فروری 2026فرات سے نیل تک زمین پر اسرائیل کا حق، امریکی سفیر کے
فروری
شہید سید حسن نصر اللہ کے فراق میں نبیہ بری کا دل کو چھو لینے والا خط
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے حزب اللہ کے سکریٹری
ستمبر
"مصنوعی ذہانت کے معمار”؛ ٹائم میگزین نے سال 2025 کی پرسن آف دی ایئر کا اعلان کر دیا
?️ 12 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹائم میگزین نے ایک تصویر شائع کرتے ہوئے اپنے سال
دسمبر
ہاریٹز: دنیا اسرائیل کے دیوانے سے تھک چکی ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نہ صرف گزشتہ دو
اگست
پوپ فرانسیس کے گردوں میں پرابلم؛ حالت نازک
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ویٹی کن نے پوپ فرانسیس کی حالت کے بارے میں
فروری