سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے دو زوردار دھماکوں پر تبصرہ کیا، جن میں اب تک ایک شخص ہلاک اور 21 زخمی ہوچکے ہیں۔
قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے مطابق صہیونی حکام نے آج صبح مقبوضہ القدس میں دو زوردار دھماکوں پر تبصرہ کیا جس میں اب تک 22 افراد زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ان دو دھماکوں کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بینی گینٹز نے سکیورٹی سروسز کے سربراہوں کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی اور اس وقت صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس حوالے سے صہیونی ربی ہائم گولڈ برگ نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح ہونے والے واقعات نے مجھے 20 سال پہلے کی طرف لوٹا دیا، صہیونی پولیس کے ترجمان نے بھی اس سلسلے میں کہا ہے کہ ہم یروشلم کے تمام بس اسٹیشنوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔
صہیونی پولیس کے ایک عہدہ دار یعقوب شیبتائی نے بھی کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارا ہدف مزید دھماکوں کو روکنا ہے اور ہماری فورسز ان دونوں دھماکوں کے مرتکب افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، مذہبی صہیونی پارٹی کے سربراہ نے بھی ان دھماکوں کے ردعمل میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی آج کی کارروائیاں مجھے 20 سال قبل یروشلم انتفاضہ کے عروج کے زمانے میں واپس لے گئیں۔
واضح رہے کہ آج صبح مقبوضہ بیت المقدس میں دو زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا، جس کے دوران ایک صیہونی ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔