?️
سچ خبریں:نیتن یاہو اپنے متعدد عدالتی مقدمات کی کارروائی کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
صیہونی حکومت کے پارلیمانی انتخابات کے خاتمے اور مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کی طرف سے انتہا پسند اور بنیاد پرست یہودی اور صیہونی جماعتوں کی وسیع تر حمایت کے ساتھ، صیہونی جماعتوں کے بعض اعلیٰ مذہبی عہدیداران اور رہنما پہلے ہی اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اسرائیلی عدلیہ کی طاقت اور دائرہ اختیار کو کم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی جگہ یہودی شریعت کے قوانین پر مبنی عدالت قائم کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مشرقی بنیاد پرست یہودیوں کے چیف ربی اصحاق یوسف جو "شاص” پارٹی کے روحانی پیشوا کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، کی ہفتہ وار کلاسز کی ایک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیلی میڈیا میں اسے وسیع ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سیشن میں اسحاق یوسف نے صیہونی قوہ عدلیہ پر قوہ مجریہ کی بالادستی کے قانون کی منظوری کی حمایت کرتے ہوئے حکومت اور معاشرے سے متعلق معاملات میں اسرائیلی سپریم کورٹ کی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کیا، اس ویڈیو میں اسحاق یوسف کہتے ہیں کہ ہم ایک قانون بنا رہے ہیں جس سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ اسرائیل میں سپریم کورٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک آرتھوڈوکس ملک ہے اصلاح پسند ملک نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، خاص طور پر جب کہ ہمارے پاس ایک ایسی حکومت ہے جس میں Knesset کے 32 ارکان مذہبی اور آرتھوڈوکس جماعتیں ہیں، کون جانتا ہے شاید ہم یہودی شناخت کے قانون میں بھی اصلاح کر سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بالی وڈ کے معروف اداکار کروڑوں کا دھوکہ کیسے کھا گئے
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے اور ان کی
جولائی
دو سال کی جنگ کے بعد مزاحمت نے ہتھیار نہیں ڈالے؛ اسرائیل کی ایک اور شکست
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ امن منصوبے
اکتوبر
ملک گیر ہڑتالوں نے انگلینڈ کو مفلوج کیا
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: جرمن اخبار Hamburger Abendblatt نے اپنی ایک رپورٹ میں
دسمبر
بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 1 نومبر 2025ملتان (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا
نومبر
نیٹو کے بارے میں جو بائیڈن کی تشویش
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جو بائیڈن نے ہسپانوی زبان
اپریل
امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی میں شدید اضافہ، سروے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 24 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے گلوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق 64٪
جولائی
یمنیوں کا مصر کے نام اہم پیغام
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
فروری
اسرائیل کی الٹی گنتی شروع:عطوان
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ماہر تجزیہ کار نےمزاحمتی تحریک کے اسرائیلی ٹھکانوں
مئی