?️
سچ خبریں:سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ سعودیوں کی اکثریت صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو مسترد کرتی ہے، یہ سروے ایک بار پھر صیہونی حلقوں کی ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے مایوسی کا باعث بنا۔
واشنگٹن اسٹڈی سینٹر کی جانب سے ہزاروں سعودی شہریوں پر کیے گئے سروے کے نتائج نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں صہیونی حلقوں کی مایوسی کا انکشاف کیا، اس سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ سعودیوں کی اکثریت صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ہے ، ان میں سے بہت کم تعداد صرف اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں دلچسپی رکھتی ہے۔
صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم کے سیاسی رپورٹر ایریل کہانہ نے کہا کہ 65% سعودیوں کا خیال ہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف اسرائیلیوں کے احتجاج کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،ان میں سے بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل زوال پذیر ہے، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ تر سعودی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف اسرائیل کے ساتھ تعاون کو بھی مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نشریاتی ادارے کان نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ اسرائیلی حکام 2023 میں سعودی عرب کو تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے قائل کر سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری کا کالعدم تنظیم کےاراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کالعدم تنظیم
اکتوبر
طوفان الاقصیٰ کے آفٹر شاکس
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے بھاری جانی
اکتوبر
مغربی ممالک کی طرح عربوں کا بھی دوغلہ پن
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے خلاف کھیلوں پر پابندی نے عرب دنیا میں بڑے
مارچ
امریکی وزارت خارجہ میں اصلاحات
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات
اپریل
صیہونیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر مراکشی عوام کا شدید غم و غصہ
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:مراکش کے دارالحکومت رباط میں شہریوں نے صیہونی فوج کی جانب
اکتوبر
پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کی دستاویز پر دستخط ہوگئے
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی
مئی
ترکی میں ’’اردگان استعفی ‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی میں جیسےجیسے لیرا کی قدر میں کمی ہوتی جارہی ہے
اکتوبر
پی آئی اے نے بحرین کے لئے پروازیں بحال کر دیں
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے
مئی