صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا احتمال: نصر اللہ

نصر اللہ

?️

سچ خبریں:   لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ماہ محرم کی تیسری رات بیروت کے جنوبی مضافات میں منعقدہ عاشورا کے اجتماع سے خطاب میں تاکید کی کہ ہم صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے فریق نہیں ہیں۔

 

انہوں نے ان مذاکرات میں لبنانی حکومت کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سمندری سرحدوں کے تعین کے بارے میں مذاکرات لبنانی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم حکومت کی طرف سے کیے گئے کسی اقدام کو ویٹو نہیں کریں گے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سمندری سرحدوں کے تعین کے لیے ہونے والے مذاکرات مستقبل میں ہمارے اقدامات کا تعین کریں گے اور کہا کہ مستقبل میں صیہونی حکومت کے ساتھ استقامتی رویے کا تعلق بیروت اور تل ابیب میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے نتائج سے ہے۔

انہوں نے گیس نکالنے کے لیے کریش گیس زون میں اسرائیلی جہاز کے غیر قانونی داخلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی استقامت نے اس کا سامنا کرنے سے پہلے آپشنز کا جائزہ لیا ہے، 50% بات چیت کے ذریعے حل ہو سکتا ہے اور 50% جنگ کا امکان ہے۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس سے قبل کریش آئل فیلڈ پر لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کی استقامت اسرائیل کی طرف سے تیل نکالنے سے روکے گی چاہے اس سے جنگ ہی کیوں نہ ہو۔

مشہور خبریں۔

حماس کا بین الاقوامی عدالت کے نام پیغام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے الزام میں صیہونی حکومت کے

غزہ واقعات کے بعد سے ہر رات بستر خراب کرتا ہوں؛صیہونی فوجی کا اعتراف

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں ایک صہیونی فوجی نے غزہ سے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے

?️ 7 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمن نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔تفصیلات

روس کی صیہونی بحری جہاز پر حملے کے سلسلہ میں عائد الزامات کی تردید

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:روس نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرۂ عمان میں اسرائیلی

اسرائیل اور سعودی عرب ایک قدم اور دور

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کا حوالہ

گینٹز کی نیتن یاہو سے سیاست چھوڑنے کی اپیل

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ نے اس حکومت کے وزیر اعظم سے

مزاحمتی تحریک کے حامی ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی صہیونی کوششیں بیکار ہیں: انصار اللہ

?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی انصار اللہ تحریک کے ایک رکن نے کہا کہ صہیونی

وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے