🗓️
سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے تیار کردہ ہتھیاروں پر یورپی فوج کی توجہ میں اضافے کے بعد ان اداروں پر روس کی جاسوسی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عبرانی زبان کی ویب سائٹ ISRAEL DEJENSE نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جیسے جیسے زیادہ یورپی ممالک اسرائیلی ہتھیاروں کا رخ کر رہے ہیں، روسی انٹیلی جنس سروسز بھی اسرائیل میں فوجی نظام سے متعلق تکنیکی اور حفاظتی معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے کام کر رہی ہیں۔
صیہونی میڈیا نے لکھا ہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ آنے والے برسوں میں یورپی ممالک کے سکیورٹی بجٹ میں اضافے کا باعث بنے گا، رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے سے سلامتی اور دفاعی نظام کے شعبے میں کام کرنے والی اسرائیلی کمپنیوں کے لیے یورپ کی مزید منڈیوں کے دروازے بھی کھل جائیں گے، چاہے وہ کمپنیاں جو اس وقت براعظم میں کام کر رہی ہوں یا دوسری کمپنیاں جن کے پاس نئے نظام اور آلات ہیں جنہیں مزید علاقوں پر حملہ کرنے کی کسی بھی روسی خواہش کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے، روسی فارن انٹیلی جنس سروس(SVR) اور روسی ملٹری انٹیلی جنس سروس (GRU)سے اسرائیل میں اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی توقع ہے۔
مشہور خبریں۔
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے:وزیر اعظم
🗓️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے
اپریل
یوکرین کے بارے میں بائیڈن کے ریمارکس ان کی ذاتی رائے
🗓️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جینیفر ساکی نے جمعرات کی صبح
اپریل
صیہونی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو پر شدید تنقید
🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے اسرائیلی
نومبر
بلوچستان کے وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تاریخ سامنے آگئی
🗓️ 17 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا
اکتوبر
سپریم کورٹ کا کام ثالثی کرانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے، وزیر اعظم
🗓️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم
اپریل
یمنی فوج کا امریکہ سے انتقام؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب خبر
جنوری
تبدیلی کی لہرمافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے: فردوس عاشق
🗓️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے
جولائی
عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں اہم بیان
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس ملک میں تعینات فلسطینی سفیر
جولائی