?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے ایک تقریر میں کہاکہ صیہونی حکومت اور اس کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سینئر رکن داؤد شہاب نے صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کے آپشن پر انحصار کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کی جارحیت سے نمٹنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سینئر رکن نے یاد دلایاکہ اگر ہم غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہے تو دنیا ہماری فریاد کبھی نہیں سنے گی لہذا بنیادی طور پر ہمارے پاس صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کی توسیع کا حوالہ دیا اور کہاکہ صیہونی بستیوں کی توسیع فلسطینی علاقوں میں قبضے کی حقیقت کو ظاہر کرتی ہے، شہاب نے صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو بھی معمول پر لانے کو تل ابیب کی مفت خدمت قرار دیا۔
اس سلسلے میں شہاب نے بیان کیاکہ اس حقیقت کے باوجود کہ صیہونی حکومت نے بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ بعض عرب ممالک نے اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور مشترکہ معاہدوں پر دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں جو فلسطینیوں اور اسلامی دنیا کی پیٹھ میں چھرا مارنا ہے۔


مشہور خبریں۔
چلی کے 650 وکلاء کی صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں شکایت
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: چلی کے متعدد وکلاء نے غزہ میں جنگی جرائم کے
مارچ
مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت پر عرب لیگ کا ردعمل
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے القدس اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کے
اگست
ٹماٹروں کے بادشاہ کی فلسطین کے ساتھ غداری
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کی روک تھام کے دوران اردن
اپریل
جنرل عاصم منیر سے سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کی ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل
جولائی
عالمی خاموشی کے سائے میں غزہ میں صحافیوں کا قتلِ عام، حقیقت کے خلاف جنگ
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی شہری پیدائش سے ہی خطرے میں ہیں؛ ہر لمحہ بمباری
اگست
ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے میں بہترین آپشن ہوں: بائیڈن
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ان
جولائی
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے منسلک راولپنڈی
جولائی
اگر میں جیتا نہیں تو خون کی ندی بہا دوں گا : ٹرمپ
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ملک
مارچ