🗓️
سچ خبریں: جہاں ہر روز صیہونی افواج کے خلاف فلسطینی فورسز کی کامیاب کاروائیوں کی خبریں شائع ہوتی ہیں، وہیں قابض فوج ان زمینی تنازعات میں اپنے جانی نقصان کے اعدادوشمار کو سختی سے سنسر کرتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد میں کمی کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں لگنے والے زخموں کی شدت کے باعث نہل بریگیڈ کا ایک فوجی دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟
صہیونی فوج کے اعلان کے مطابق گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے مرکز میں زمینی جھڑپوں میں ایک صہیونی افسر بھی مارا گیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کے عسکری امور کے ماہر فائز الدوری نے صیہونی حکومت کی فوجی سنسرشپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قابض فوج غزہ آپریشن میں اپنی جانی نقصانات کو تسلیم نہیں کرتی ہے لیکن وہ اسے بتدریج ظاہر کرنے پر مجبور ہے لہذا یہ پیش گوئی کی جاتی ہے کہ مستقبل میں نئے سرپرائز سامنے آئیں گے۔
قبل ازیں حماس کی عسکری شاخ القسام بٹالینز نے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے غزہ کے شمال مغرب میں واقع الطوام کے علاقے میں ایک عمارت کے اندر گھات لگا کر صہیونی دشمن کے ایک پیادہ یونٹ کو نشانہ بنایا ہے اور اس گھات میں موجود اینٹی پرسنل بموں سے حملہ کیا ہے، اینٹی آرمر مارٹر اور گولہ باری کا بہت زیادہ استعمال کیا ہے۔ اس کارروائی میں کم از کم 10 صہیونی فوجی مارے گئے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے ایک مشہور بریگیڈ کمانڈر ہلاک
القسام بٹالین نے غزہ شہر کے شمال میں یاسین 105 مارٹر سے دو اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا نیز وسطی غزہ کے علاقے جحر الدیک میں ایک اسرائیلی بلڈوزر کو متعدد مارٹروں سے نشانہ بنایا گیا اور اس حملے کے نتیجے میں دشمن کے متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے،القسام بریگیڈز نے یہ بھی اعلان کیا کہ حماس کے اسنائپرز نے شمالی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کو براہ راست نشانہ بنایا۔
مشہور خبریں۔
کم از کم 100 صہیونی حماس کے ہاتھوں گرفتار
🗓️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح خبر دی
اکتوبر
پاکستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا
🗓️ 21 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو ایک اہم کامیابی نصیب ہوئی ہے ،
فروری
جج دھمکی کیس میں عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم
🗓️ 19 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج دھمکی
ستمبر
صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینیوں کو لیا حراست میں
🗓️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں
نومبر
افغانستان میں عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 13 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا
جون
کیا پاراچنار کا سانحہ شیعہ سنی مسئلہ ہے؟
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:پارلیمنٹ رکن حمید حسین نے پاراچنار کے حالیہ دہشت گردی واقعے
نومبر
امریکہ کا افغانستان میں خانہ جنگی بھڑکانے کا مذموم منصوبہ
🗓️ 30 اگست 2021سچ خبریں:کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے متاثرین میں 13 امریکی فوجیوں کو
اگست
رحمان ملک کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کا اظہار افسوس
🗓️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال
فروری