سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شیخ خضر عدنان، جو 79 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں، کی حالت بگڑ رہی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے صیہونی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی کی حالت ابتر ہونے کی اطلاع دی ہے،ذرائع نے اعلان کیا کہ شیخ خضر عدنان جو 79 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں،کی حالت بگڑ رہی ہے،دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے ان کی شہادت کے امکان سے خبردار کیا ہے۔
اس کلب نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ عدنان خضر کی جسمانی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ شہید ہوسکتے ہیں خاص طور پر چونکہ قابض حکومت نے آج تک ان کی درخواست قبول نہیں کی نیز عدنان طبی خدمات حاصل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ شیخ خضر عدنان 1978 میں مغربی کنارے کے صوبے جنین کے عربہ قصبے میں پیدا ہوئے۔ وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے 9 بچے ہیں،وہ جہاد اسلامی تحریک کے رکن ہونے کی وجہ سے پہلے بھی تین بار قید ہو چکے ہیں اور 8 سال جیل میں گزار چکے ہیں۔
تاہم صیہونی جلیوں میں فلسطینی قیدیوں کی خوفناک صورتحال اور ان کے ظلم کے خلاف وہ گذشتہ79 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں جبکہ صیہونی حکام کو ٹس سے مس نہیں اور ان کی کسی بھی شرط کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔