بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے۔ سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صوبے میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے۔

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کیا بارش برسانا میرے بس میں ہے؟ صوبے میں خشک سالی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پروگرام کیا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بلوچستان میں زیادہ ہیں، قدرتی آفات صوبوں کے نہیں ہوتے، محدود وسائل میں کلائمٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی شرح میں واضح کمی دیکھی جاری ہے، ماضی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو عدالت نے روکا، کون سے انتخابات ہیں جس کی مدت 8 ماہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے گورنر کو درخواست دی کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ کون چاہتا ہے کہ مار ڈھاڑ ہو،کونسی حکومت چاہتی معصوم لوگ مارے جائیں، ریاست کا کام حکومت کی رٹ قائم کرنا ہے، ایک سال میں 700 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سلطان گولڈن ہمارے بزرگ ہیں، اُنہوں نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

?️ 21 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو ایک اہم کامیابی نصیب ہوئی ہے ،

مراد سعید کی اپوزیشن پر شدید تنقید، لوٹ ماربچانے کے لئے بیانات دے رہی ہے

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعیدنے اپوزیشن پر شدید

افغانستان کے ساتھ ہم اپنا تعاون جاری رکھیں گے:فواد چوہدری

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کا وقت بتا دیا

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے 8

پیٹرول بحران کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پیٹرول معاملہ کو لے کر  نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران

صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد  صدرِ مملکت عارف

وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام غیرشرعی قرار دے دیا۔

?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں رائج سودی نظام کے

نیویارک میں این پی ٹی کانفرنس کی ناکامی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار افسوس

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے نیویارک میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے