?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت نے منگل کی صبح ایک نئے حملے میں لبنانی سرحد پر توپ خانے کا حملہ کیا۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے لبنان کی سرحد پر ایک نئی فوجی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے،صیہونی فوج نے توپ خانے سے لبنانی سرحد کو نشانہ بنایا، رپورٹ کے مطابق صہیونیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ ان کے ٹھکانوں پر دو راکٹوں کے فائرنگ کے جواب میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں صہیونی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ لبنان سے مقبوضہ علاقوں میں راکٹ فائر کیے گئے ،اس سلسلے میں اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح دعوی کیا کہ لبنان سے مقبوضہ فلسطین میں دو راکٹ فائر کیے گئے۔
صہیونی حکومت نے دعوی کیا کہ ایک راکٹ آئرن گنبد کے ذریعہ روکا اور تباہ کردیا گیا جبکہ دوسرا کھلی جگہ پر لگا،صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں خطرے کی گھنٹی کی آواز کے بعد متعدد دھماکوں کی آواز سنائی دیے جانے کی اطلاع دی۔
واضح رہے کہ فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں حالیہ بارہ روزہ جنگ میں ہونے کے شکست کے بعد صیہونی حکام اپنی ذلت کو کم کرنے کے لیے آئے دن اشتعال انگیز کاروائیاں انجام دے رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر ہونے والی خفت کو کچھ کم کیا جاسکے جبکہ مزاحمتی تحریک نےمتعدد بار انتباہ دیا ہے کہ صیہونی کوئی بھی حماقت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لیں کیونکہ ہمارا ہاتھ ابھی کی ٹریگر پر ہے اور ہم اپنے وطن کی حفاظت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان ’طاقتوروں‘ سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کو تیار
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
مئی
عرب ممالک کی حماس کو خفیہ پیشکش
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، کچھ عرب ممالک نے فلسطینی مزاحمتی تحریک
اپریل
اسرائیلیوں کو رات کو بے چینی سے سونا چاہیے: صہیونی جرنل
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے قابض حکومت کے
مارچ
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کی خواہش کی
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے
مئی
صیہونی دشمن کے خلاف متعدد کارروائیوں میں حصہ لینے والا فلسطینی قیدی
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:سلیم حجہ، جو 15 سال کی عمر سے ہی حماس
اپریل
ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر کھولنے پر عالمی مخالفت
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم کے گزشتہ ہفتے یہ کہنے کے بعد
مئی
صیہونیوں کا مغربی پٹی پر حملہ
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں
جون
امریکہ کو چین سے شدید خطرہ:امریکی سفارت کار
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی نیول وار کالج کے سینئر رکن نے بحرالکاہل میں مشن
اکتوبر