سچ خبریں:عرب ذرائع ابلاغ نے کارٹونز کی زبان میں صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے انتخابات کی عکاسی کی ہے اور اسے ایک ایسا واقعہ قرار دیا ہے جس کا مقصد فلسطین مخالف پالیسیوں کو تیز کرنا ہے۔
عرب ذرائع نے کارٹونوں کے ذریعہ صیہونی کنیسٹ انتخابات پر گفتگو کی ہے اور اسے ایک ایسا واقعہ قرار دیا ہے جس کا مقصد فلسطین مخالف پالیسیوں کو تیز کرنا ہے:
فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ووٹ
اسرائیلی انتخابات: نسل پرستی، آبادکاری، یہودیت
واضح رہے کہ صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ 97 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد، انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں اور اس حکومت کے سابق وزیر اعظم "بنیامین نیتن یاہو” کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی اب بھی انتخابات میں آگے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق سینٹرل الیکشن کمیٹی میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے تاہم 4101766 ووٹوں کے ساتھ نیتن یاہو کی قیادت میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں برتری پر ہیں اگر ایسے ہی رہا تو وہ پارلیمنٹ کی 65 نشستیں جیت جائیں گی۔