سچ خبریں:ایک اعلی سطحی صیہونی سکیورٹی وفد کے ارکان نے قاہرہ کا سفر کیا تاکہ مصری حکام سے غزہ کی صورت حال اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
العربی الجدیدکی رپورٹ کے مطابق ایک اعلی اسرائیلی سکیورٹی وفد کے ارکان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا سفر کیا، صہیونی حکومت کے عہدیداروں کا دورہ قاہرہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
رپورٹ کے مطابق مصری ذرائع نے بتایا کہ صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر ایال حولتا اس وفد کی صدارت کر رہے تھے اور ان کے ساتھ ساتھ صیہونی سلامتی کونسل کے سابق چیئرمین مئیر بن شبات بھی موجود تھے۔
دوسری جانب خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ اعلیٰ اسرائیلی سکیورٹی وفد کے قاہرہ کے دورے کا مقصد غزہ کی صورتحال پر بات چیت مکمل کرنا اور علاقے میں مزاحمتی گروپوں کے ساتھ جنگ بندی کا قیام تھا
قاہرہ پہنچنے کے بعد صہیونی وفد نے مصری انٹیلی جنس سروس کے سربراہ عباس کامل اور مصری انٹیلی جنس سروس کے فلسطینی امور کے سربراہ احمد عبدالخالق سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔