?️
سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے قابض حکومت کے وزیر اعظم کو ایک بزدل اور کمزور شخص قرار دیا ہے جس کی باتیں ان کے گھر میں بھی نہیں سنی جاتی ہیں۔
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے صیہونی اخبار ہارٹیز کا حوالیہ دیتے ہوئے اپنے ایک کالم میں مقبوضہ علاقوں کی اندرونی ابتر صورتحال اور صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ناقص کارکردگی کے سلسلہ میں گفتگو کی۔
مزید پڑھیں:صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش
کالم میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو لیکوڈ پارٹی ،صیہونی کابینہ بلکہ قابض حکومت پر اپنا کنٹرول کھو چکے ہیں جس کے باعث یہ حکومت تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے۔
کالم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نیتن یاہو، جن پر جرائم کا الزام ہے، ایک کمزور، بزدل اور ناکارہ شخص ہیں جو اپنے گھر میں بھی اثرورسوخ نہیں رکتھے،کابینہ کا انتظام تو دور کی بات ہے۔
یہ بھی:صیہونی سربراہ کا صیہونی ریاست کی تباہی کا انتباہ
یاد رہے کہ صیہونی حکومت کی اپوزیشن تحریک کے سربراہ یائر لاپڈ نے حال ہی میں بیت المقدس کی مرکزی عدالت میں اس حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف گواہی دی ہے۔
عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپڈ نے نیتن یاہو کے خلاف 1000 کرپشن کیس میں گواہی دی جس میں نیتن یاہو پر دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
صیہونی چینل کان نے یہ بھی اطلاع دی کہ نیتن یاہو نے لیون (وزیر انصاف) اور اسموٹریچ (وزیر خزانہ) سے ملاقات کی تاہم انہوں نے موجودہ حکومت کے خاتمے تک عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو معطل کرنے کی مخالفت کی۔


مشہور خبریں۔
حریدی یہودیوں کے مظاہرے،وجہ؟
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: تل ابیب میں حریدی یہودیوں نے فوجی خدمات سے بچنے
ستمبر
بائیڈن کا نیا منصوبہ اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معمہ
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ کی شدت، جنگ بندی کے منصوبے کی پیشکش
جون
وفاقی حکومت کا نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپسی کا مشورہ
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نواز
مئی
الاقصیٰ طوفان پر اسماعیل ہنیہ کا تازہ ترین موقف
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا
جون
عوام الیکشن میں شیر کی جیت کیلئے کمربستہ ہوجائیں۔ خواجہ سعد رفیق
?️ 23 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن
اگست
امارات سے وابستہ علیحدگی پسندوں کو صنعا کی سخت وارننگ
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین
جولائی
عاطف اسلم نے گلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا
?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) معروف گلوکار، موسیقار و اداکار عاطف اسلم نے
جنوری
زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
?️ 6 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
جنوری