🗓️
سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی کابینہ کی حمایت سے صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردی میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صہیونی آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی آبادکاروں کے جرائم سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی کابینہ پر فوری طور پر زور دینا چاہیے کہ وہ بے دفاع فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردی کو روکے اور دہشت گردی کی انتہائی گھناؤنی شکل کے خلاف فلسطینی قوم کو بین الاقوامی حمایت فراہم کرے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے قصبوں اور دیہاتوں بالخصوص شمال میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بیان میں فلسطینی قصبوں اور دیہاتوں کے خلاف آباد کاروں کی جارحیت بالخصوص قریوت، برقہ، مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے وغیرہ اور درجنوں فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کا حوالہ دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے بڑی تعداد میں مسلح صہیونیوں کی شرکت کے ساتھ گروہوں کی شکل میں فلسطینی دیہاتوں اور قصبوں پر حملہ کیا نیز درجنوں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کرکے ان کے سامان کو تباہ کردیا، نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں اور متعدد بے دفاع فلسطینیوں کو زخمی کیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی صدارتی دوڑ میں کون آگے ہے؟
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کے سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا
ستمبر
نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کا حملہ صیہونیوں کے لیے کیسا رہا؟
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:نیتن یاہو کے بیڈ روم پر حزب اللہ کے ڈرون حملے
اکتوبر
فواد چودھری کا دعوی سینیٹ انتخابات میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ ملے گیں
🗓️ 3 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} فوادچوہدری نے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی
مارچ
امریکہ کی صیہونیوں سے پوچھ تاچھ
🗓️ 8 جون 2024سچ خبریں: امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ
جون
فلسطین زندہ ہے ،کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ
اپریل
فلسطینی عوام کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے: جہاد اسلامی
🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ نے مغربی کنارے میں ایک نوجوان
نومبر
لوگ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بی جے پی کی پالیسیوں کی مزاحمت کریں
🗓️ 24 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
حماس کا خاتمہ ناممکن: صیہونی جنرل
🗓️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل آئزک برک نے کہا
اگست