?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سڑک کی رکاوٹیں ہٹا کر ’سیکیورٹی رسک پیدا کرنے‘ کے الزام میں معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر دونوں میاں بیوی کو پیش کیا گیا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیس کیا ہے کس لیے ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟
پراسیکیوٹر راجا نوید نے بتایا کہ میں مقدمہ کا متن پڑھ دیتا ہوں ٹریفک کو روکا گیا تھا انگلینڈ کی ٹیم کا روٹ تھا، انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی روانگی تھی اسٹیٹ کی سیکیورٹی مہیا کی جاتی ہے۔
انہوں نے دلائل دیے کہ دونوں میاں بیوی آئے اور بیرئیر ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے، خاتون ملزمہ نے پولیس کو کہا کہ میں ایمان مزاری ہوں، روڈ تمہارے باپ کا نہیں، ابراہیم خان ٹریفک اہلکار نے بیرئیرز واپس لگانے کی کوشش کی تو اس کو مرد وکیل عبدالہادی نے مارا۔
پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ بیرئیر ہٹنے پر دو تین موٹرسائیکل روٹ توڑ کر آگے نکل گئے، مقامی پولیس کے پہنچنے پر یہ دونوں وکلا پیچھے ہٹ گئے۔
جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ یہ تو مقدمہ کا متن پڑھ رہے ہیں آپ کی درخواست کیا ہے، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ان ملزمان نے عوام کو اشتعال دلوایا ویڈیو اور وائس میچ کرانا ضروری ہے، جس پر جج نے استفسار کیا کہ جن بندوں نے روٹ توڑا وہ نہیں پکڑے گئے، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
وکیل عطاء اللہ کنڈی نے مؤقف اپنایا کہ آپ کے سامنے کیسز آتے ہیں آپ بہتر جانتے ہیں کس کیس میں دہشت گردی دفعہ لگتی ہے، وکیل ملزمان کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری کے کلائنٹ عدالت پیش ہونے تھے ان کو جلدی تھی، جلدی کی وجہ سے پولیس نے ایمان مزاری کو بیرئیر مارے جس کا میڈیکل موجود ہے، ایمان مزاری نے بھی کراس وژن کی درخواست دی ہے۔
وکیل ملزمان نے کہا کہ جتنا جرم کیا ہے اتنی سزا ملنی چاہیے، یہ کار سرکار میں مداخلت کا کیس بنتا ہے۔
وکیل ملزمان قیصر امام نے کہا کہ پہلے ایک نعرہ لگتا ہے دہشتگردی تو یہ لوگ کر رہے ہیں، جس بندے کے ساتھ لڑائی ہوئی ہے وہ سادہ کپڑوں میں تھا۔
وکیل قیصر امام نے مؤقف اپنایا کہ اب سادہ کپڑے والوں کو ہم اتنا سر پر چڑھا رہے ہیں، وکلا کے اوپر دہشت گردی لگا رہے ہیں جو جرم بنتا ہے وہ لگائیں، آپ 30 دن کا ریمانڈ کیوں مانگ رہے ہیں۔
پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ہم نے تفتیش کرنی ہے اسٹیٹ گیسٹ تھے ان کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا، پولیس اہلکار شہید ہوئے سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوئے، ٹریفک اپڈیٹس آتی ہیں پہلے انفارم کیا تھا انگلینڈ کی ٹیم اسٹیٹ گیسٹ ہے۔
وکیل قیصر امام نے مؤقف اپنایا کہ انگلینڈ کی ٹیم آئی ہے، ان کا دکھ ہے ان تک بھی یہ بات پہنچ گئی ہے، انگلینڈ کی ٹیم کو اس بات پر دکھ ضرور ہوا ہو گا کہ ہماری وجہ سے پورا شہر جام کر دیا۔
وکیل قیصر امام کا کہنا تھا کہ پولیس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی لگا دی اب کیا تفتیش کرنی ہے، مدعی کہہ رہا ہے ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں انہوں نے یہ کیا لیکن جرم کیا ہوا ہے۔
پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ویڈیو جو لگی ہے، اس کا فرانزک کرانا ہے،فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایمان مزاری اور ہادی علی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا تھا۔
چند دن قبل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جہاں پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کی ٹیم کے لیے راستے بند کیے جانے پر ان کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا اور ٹیم کے اسٹیڈیم آنے اور وہاں سے واپس ہوٹل جاتے ہوئے مخصوص راستے کچھ دیر کے لیے بند کیے جاتے تھے۔
جمعہ کو بھی انگلینڈ کی ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی کے موقع پر اسلام آباد کی زیرو پوائنٹ انٹرچینج پر راستے بند کیے گئے تھے اور اسی موقع پر راستے بند کیے جانے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی ٹریفک پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور انہیں سڑکوں پر لگی رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے واقعے کے بعد بیان میں کہا تھاکہ اس جوڑے نے سرکاری مہمانوں کی حفاظت کے لیے کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری مہمانوں کی سیکیورٹی میں افراتفری پھیلانے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ایمان مزاری کو انصاف کے محتاج لوگوں کی مدد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، وہ خواتین کے تشدد اور ظلم کے خلاف بھی آواز اٹھاتی آئی ہیں۔
وہ ماضی میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر فوجی اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرتی رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا، والدہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر بھی انہیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے دیکھا گیا۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی میں ایک بار پھر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ
?️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے ایک بار
اکتوبر
وارننگ کے باوجود بھی لوف مری جانے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
جنوری
یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں
مارچ
واٹس ایپ نے بلاک کئے گئے کانٹیکٹ پر میسج بھیجنے کا طریقہ بتادیا
?️ 21 فروری 2022سان فرانسسکو (سچ خبریں) واٹس ایپ پر بلاک ہونے کے باوجود میسج
فروری
2,346 زخمی صہیونی فوجی سوروکا اسپتال منتقل
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:سوروکا اسپتال نے اس جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ جنگ
دسمبر
یوکرین کی امیدواری نے یورپ کو مضبوط کیا: زیلینسکی
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے
جون
پاکستان کی طرف انگلی اٹھائی جائے گی تو جواب آئے گا: معید یوسف
?️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا
جون
وزیر اعظم کا ڈی آئی خان میں سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ
?️ 4 اگست 2022ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اگست