مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، ایک فلسطینی شہید ہوگیا

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، ایک فلسطینی شہید ہوگیا

?️

رام اللہ (سچ خبریں)  دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مغرب میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے دوران زخمی ہوانے والا ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض صہیونیوں نے گذشتہ جمعہ کی طرح کل بھی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

جمعہ کے روز نابلس کے جنوب میں واقع شہر بیٹا میں واقع جبل صبیح میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی حملوں میں 146 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ قصبہ بیٹا گذشتہ دو مہینوں سے جبل صبیح کی بلندیوں پر صہیونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کا مقام رہا ہے۔

بیٹا کے عوام کی عوامی مزاحمت کے نتیجے میں، صہیونی آبادکاروں نے 8 جون کو جبل صبیح میں ایک مقبوضہ علاقہ چھوڑ دیا،  لیکن ان کے تیار شدہ مکانات ابھی باقی ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں کافر قدوم میں ہفتہ وار انسداد آبادکاری مارچ پر حملے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے تھے، جبکہ غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کی آج کی رپورٹ کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان غرب اردن کے علاقے نبی صالح میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل بروز جمعہ غرب اردن میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 200 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جرائم جاری رہنے کے خلاف ہر ہفتے کی طرح کل بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔

مشہور خبریں۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال جاری ہے

?️ 25 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال

ایٹمی خطرہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے: گوٹیرس

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے 2۲

امریکہ اور اس کی قاتل مشین انسانی حقوق کے منصف نہیں ہو سکتے: چین

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے

آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا:حمزہ شہباز

?️ 14 جون 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا ‘

صیہونی فوجی اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ

پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے: فردوس عاشق

?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ کومد نظر رکھتے

القدس شوٹنگ آپریشن میں صیہونی فوجی ہلاک

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامت کاروں کی فائرنگ

خسارے کا شکار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند، کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خسارے کا شکار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے