صیہونیوں کے ہاتھوں جنوبی نابلس میں 31 فلسطینی زخمی

فلسطینی

?️

سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جابرانہ کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے میں متعدد دیگر فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔
، فلسطینی خبر رساں ادارے معا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ اسرائیلی فورسز نے قلقیلیہ کے قصبے کفر قدوم پر حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا نیز ایک اور فلسطینی کو جنین کے قصبے جائن کے قریب چیک پوائنٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے عبسان کے مشرق میں فائرنگ کی،مقامی ذرائع کے مطابق خان یونس کے مشرق میں تعینات صہیونی غاصبوں نے عبسان کے مشرق میں فلسطینیوں کی بھاری زرعی اراضی پر قبضہ کر لیااور فلسطینی کسانوں کو اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کیا۔

درایں اثنا فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے جنوب میں بیتا اور بورین قصبوں میں آج سہ پہر فلسطینیوں اور غاصب اسرائیلیوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 31 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ صیہونی حکومت کی پابندیوں کے باوجود اس ہفتے دسیوں ہزار افراد نے مسجد مبارک الاقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔

القدس اسلامی اوقاف کے دفتر نے اعلان کیا کہ اس ہفتے کی نماز جمعہ تقریباً 40000 نمازیوں کی موجودگی میں ادا کی گئی۔

 

مشہور خبریں۔

ہمارے پاس مزاحمتی تحریکیں ہیں، غیر ملکی ایجنٹ نہیں:عمان

?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اسرائیلی حکومت کے حملوں

کیا حزب اللہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسرائیل سے لڑ رہی ہے؟

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں آج ہونے والی زمینی جھڑپوں میں صیہونی

اب ہم کیف کی امداد پر رقم خرچ نہیں کریں گے: ٹرمپ

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابقہ موقف کو دہراتے

کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید58 مریض جان کی بازی ہار گئے

?️ 7 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دروان 

نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کی نیوز ون ویب سائٹ نے صہیونی کمیونٹی میں

سعودی عرب کی اہم تنصیبات بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں

?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی سرزمین پر یمنی فوج

بھارتی فوج کی جانب سے سکھوں کے قتل عام کا معاملہ، حریت کانفرنس نے سنگین جرم قرار دے دیا

?️ 6 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج

غزہ جنگ بندی کی راہ میں نیتن یاہو کا نیا پتھر؛ یہودی اربیل کون ہے؟

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی حکام کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے