?️
سچ خبریں:19 سالہ فلسطینی نوجوان محمد زکارنہ آج صبح جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ پر جارحیت کرنے والی صیہونی قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شہر جنین پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران19 سالہ فلسطینی نوجوان محمد زکارنہ شدید زخی ہوا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جس کے بعد اسے آپریشن روم میں لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی کوششیں اس کی جان نہ بچا سکیں اس لیے کہ صیہونی فوج کی گولیاں اس کے سر، دائیں ٹانگ اور بائیں ران میں لگی تھیں جس کی وجہ سے اس کے زخم بہت سنگین تھے۔
واضح رہے کہ اس حملے میں ایک اور فلسطینی نوجوان محمود ریاض زکارنہ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کی بائیں ٹانگ میں زخم آئے،تاہم ہسپتال ذرائع نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔
درایں اثنا قابض حکومت کے فوجیوں نے قصبہ قبطیہ پر حملہ کرکے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا اور وہاں رہنے والے ایک نوجوان کو ہتھیار ڈالنے کو کہا جس کے بعد مسلح تصادم شروع ہوگیا،یاد رہے کہ صیہونی قابض فوجی صوبہ جینین میں نصیف غوادره، أمين السعدی، أنور سباعنه، عدي مناصره اور نورس غوادره کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کے اجرا کا آغاز کر دیا
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے
فروری
ہم نے یوکرین کو بہت سارے ہتھیار بھیجے ہیں:جرمنی
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے بالٹک ریاستوں کے دورے کے دوران کہا
اپریل
فلسطینیوں میں شہادت طلبی مقاومتی ثقافت کی گہرائی کی نشانی
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن داؤد شہاب
دسمبر
نیتن یاہو نے وزیر داخلہ اور صحت کو ہٹایا، کابینہ لیکویڈیشن کے راستے پر
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:شاس پارٹی کے سربراہ آریہ درعی کو نیتن یاہو نے داخلی
جنوری
شمالی شام میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے شہر حلب کے مضافات میں واقع تل رفعت علاقے
نومبر
الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے
?️ 2 جون 2021(سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ شدید ذلت و خواری، بے بسی اور
جون
الاقصیٰ طوفان میں صہیونیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 350 تک پہنچی
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان کرنل رچرڈ ہیچ نے اعلان
اکتوبر
غزہ کے منجمد بچے؛ نئے سال میں انسانیت کے لیے شرمندگی
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: نئے سال (2025) کا پہلا دن ایسی حالت میں شروع
جنوری