ماہرین فلکیات پہلی بار نظام شمسی کی تشکیل کا مشاہدہ کرنے میں کامیاب

?️

سچ خبریں: ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی بار کسی دور دراز ستارے کے گرد سیاروں کی تشکیل کا مشاہدہ کیا ہے، جس سے ہمارے اپنے نظامِ شمسی کی پیدائش کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا سیاروی نظام ایک نو عمر ستارے HOPS-315 کے گرد بن رہا ہے ، جو ہمارے سورج سے مشابہ ہے، اور زمین سے 1300 نوری سال دور اورائین نیبولا میں واقع ہے۔

نو عمر ستارے گیس اور گرد و غبار کے بھاری دائروں میں گھرے ہوتے ہیں جنہیں پروٹوپلانیٹری ڈِسک کہا جاتا ہے، اور یہی وہ جگہ ہے جہاں سیارے بنتے ہیں، ان گھومتی ہوئی ڈِسکوں کے اندر، سلیکون مونو آکسائیڈ پر مشتمل قلمی معدنیات جمع ہونے لگتی ہیں۔

یہ عمل بڑھتے بڑھتے کلو میٹر سائز کے ’ پلانیٹسملز’ میں تبدیل ہو سکتا ہے، جو ایک دن مکمل سیارے بن جاتے ہیں۔

ہمارے نظام شمسی میں، وہ قلمی معدنیات جو زمین اور مشتری جیسے سیاروں کی ابتدا بنی تھیں، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ قدیم شہابی پتھروں میں قید تھیں۔

اب ماہرین فلکیات نے نئی تحقیق میں کہا ہے کہ HOPS-315 کے گرد موجود ڈِسک میں یہ گرم معدنیات ٹھوس شکل اختیار کرنا شروع کر رہی ہیں، یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔

اس تحقیقی مطالعے کی مرکزی مصنفہ میلیسا میک کلور (لیڈن یونیورسٹی، نیدرلینڈز) نے ایک بیان میں کہا کہ’ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے سورج کے علاوہ کسی اور ستارے کے گرد سیارے کی تشکیل کے بالکل ابتدائی لمحے کی نشاندہی کی ہے۔’

ان معدنیات کو سب سے پہلے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے دیکھا، پھر ماہرین نے چلی میں واقع یورپین سدرن آبزرویٹری کے ایٹاکاما لارج ملی میٹر/سب ملی میٹر ایرے (ALMA) ٹیلی اسکوپ کا استعمال کر کے معلوم کیا کہ یہ کیمیائی سگنل کہاں سے آرہے ہیں۔

انہوں نے دریافت کیا کہ یہ معدنیات ڈِسک کے ایک چھوٹے حصے میں موجود ہیں، جو ہمارے سورج کے گرد موجود شہابی پٹی جیسا ہے۔

یہ ماہرین کو وہ عمل براہِ راست دیکھنے کا موقع دے گا جس سے گزر کر کبھی ہمارا اپنا سیارہ ( زمین) تشکیل پایا تھا۔

تحقیقی مطالعے کی شریک مصنفہ میرل وانٹ ہوف (پوردو یونیورسٹی، امریکا) نےکہا کہ’ہم ایک ایسے نظام کو دیکھ رہے ہیں جو بالکل ویسا ہے جیسا ہمارا نظامِ شمسی اپنی تشکیل کے آغاز میں دکھائی دیتا تھا۔’

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے انتخابات میں BJP کو شکست

?️ 8 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی اسمبلی کیلئے کرائے

وزیر اعظم کے معاونین میں اضافہ

?️ 23 جون 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد مزید 3 معاونین

غیر اخلاقی ویڈیوز کی تشہیر کرکے بچوں کے خلاف انسٹاگرام جرم

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی کے مطابق انسٹاگرام سوشل نیٹ ورک پر بچوں

نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

?️ 21 مئی 2025نوشہروفیروز (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن

حزب اللہ کا ایک دن میں اسرائیل کے خلاف 47 آپریشن کر کے ریکارڈ

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ حزب

امریکہ کا غیر ملکی طلبا اور صحافیوں کی رہائش کو محدود کرنے کا ارادہ 

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ داخلہ نے غیر ملکی طلبا، ثقافتی تبادلے کے

وزیراعظم کا بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

?️ 29 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے عالمی تیل منڈی پر اثرات

?️ 13 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے