🗓️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایتھوپیا میں ایک صیہونی شہری کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
اسپوٹنک کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ایک شہری کو ایتھوپیا کے علاقے "گونڈر” کے سفر کے دوران اغوا کیا گیا ہے۔
وزارت نے اعلان کیا کہ وہ ایتھوپیا میں بین الاقوامی پولیس اور مقامی حکام کے ساتھ اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور اس معاملے کی پیروی کرنے کے لیے رابطے میں ہے۔
مزید پڑھیں: عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟
عبرانی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ اس صہیونی شہری نے چند روز قبل اپنے اہل خانہ کو مدد کی درخواست پر مشتمل ایک پیغام بھیجا تھا،یہ اس وقت میں ہوا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک صیہونی شہری کو عراق نے یرغمال بنا لیا ہے۔
نیتن یاہو کے دفتر کے بیان میں کہا گیا کہ الزبتھ تسرکوف اپنے روسی پاسپورٹ کے ساتھ عراق میں داخل ہوئیں،ہم عراق کو ان کی صورتحال کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عراقی سیکورٹی ماہر صباح العکلی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ بغداد کے مرکز میں واقع الکرادی کے علاقے سے گرفتار ہونے والی صہیونی شہری ایلزبتھ سرکوف کا مشن عراقی علماء ،اہم شخصیات اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں موساد کی جاسوس گرفتار؛ کیسے اور کیوں آئی؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صیہونی شہری صیہونی حکومت کے جاسوسوں میں سے تھیں جو عراق کے کردستان علاقے اور اس ملک کے وسطی اور جنوبی صوبوں کے درمیان کے علاقے میں سرگرم تھیں۔
العکیلی نے کہا کہ تمام دستاویزات اور شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سرکوف امریکہ کی پرنسٹن یونیورسٹی سے وابستہ سماجی کارکن کی آڑ میں صیہونی جاسوس سروس (موساد) کے لیے کام کر رہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صہیونی شہری جو عربی زبان اچھی بولتی ہیں، روسی پاسپورٹ کے ساتھ عراق میں داخل ہوئیں اور تحقیقی سرگرمیوں کی اجازت حاصل کرنے کے بعد مذکورہ معلومات کو جمع کرنے کی کاروائی کی۔
مشہور خبریں۔
آئرلینڈ نے غزہ میں بندش پر تل ابیب پر کڑی تنقید کی
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو وارڈاکر نے غزہ کی پٹی میں
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں1989سے اب تک 96ہزار290سے زائد کشمیری شہید
🗓️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ
فروری
لبنانی جنگ میں اپنے فوجیوں کے لیے تل ابیب کا150,000 یورو کا انعام
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون
مری واقعے سے ہمیں سبق ملا ہے: وزیر داخلہ
🗓️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ
جنوری
زلزلہ اور اردگان کی سیاسی زندگی
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:ترکی میں آنے والے حالیہ زلزلے کی صورتحال کا مختلف منظرناموں
فروری
رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت افریقہ کو ملا 370 رنز کا ہدف
🗓️ 7 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے
فروری
بیروت کے لیے امریکہ کا خطرناک جال
🗓️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ ملک کی حالیہ جنگ کے بعد لبنان
مارچ
سندھ میں کرپشن کا نظام چل رہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
🗓️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اکتوبر