?️
سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ ونگ کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ خطہ کے حکمرانوں کا صیہونی سازش میں شامل ہونا خلیج فارس میں خلل ڈالنے کا سبب بنے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈ مرل تنگسیری نے شہر مشہد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ہر اس ملک کو متنبہ کیا جاتا ہے جو علاقے میں استکباری طاقتوں کی موجودگی اور مداخلت کی راہ ہموار اور انھیں اپنی سرزمین نیز اڈے فراہم کررہا ہے تاکہ علاقے کی اقوام کے خلاف فوجی اتحاد تشکیل پاسکے۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے سب سے پہلے خود اس ملک کو نقصان ہوگا جو سامراجی طاقتوں کو اپنی زمین اور فضا فراہم کرے گا اور پھر علاقہ عدم استحکام سے دوچار ہو گا،ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وحدت اسلامی کے فروغ کے اصول کے تحفظ اور اچھی ہمسائیگی اور برادرانہ مفاہمت کے ساتھ علاقے کے تمام ملکوں میں امن و استحکام قائم ہو۔
انھوں نے کہا کہ جہاں بھی بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کا پیر پڑتا ہے وہاں فتنہ و فساد، جنگ و جارحیت اور بدامنی کے سوا اور کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ۔
مشہور خبریں۔
داعشی عناصر ایک بار پھر الحشد الشعبی کے آہنی پنجوں میں
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی حفاظتی کارروائیوں
مارچ
اسلام آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے جگہ نہیں
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر
اپریل
کیا امریکہ کو یمن پر حملے کا علم تھا ؟
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ
دسمبر
پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے
ستمبر
بیروزگار تھی، والدہ نے اداکاری کرنے کی حوصلہ افزائی کی، رمشا خان
?️ 11 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
نومبر
یمن کے شہر الحدیدہ کے ایک علاقے پر فضائی حملہ
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کے المسیرہ نیٹ ورک نے آج منگل کی صبح
دسمبر
تیونس کی النہضہ تحریک کے رہنما پر ملک چھوڑنے پر پابندی
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: تیونس کے عدالتی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ملک
مئی