صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف مراکشی باشندوں کے مظاہرے

مراکشی

?️

سچ خبریں:مراکشی حکومت کےصیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی پہلی برسی کے موقع پر اس ملک کے سیکڑوں باشندوں نے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔
الخلیج الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے عوام مراکش اور صیہونی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط کی پہلی برسی کے موقع پر سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاج کیا، یہ مظاہرے "فرنٹ فار دی پروٹیکشن آف فلسطین اینڈ اپوزیشن ٹو دی نارملائزیشن آف دی ویسٹ” کی درخواست پر کیے گئے، جو اسلامی گروپ العدل و الاحسان کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق مراکش کے مظاہرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف نعرے لگائے اور اس معاہدے کو مذموم قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے "مراکش میری آزاد سرزمین ہے اور صہیونیوں کو اسے چھوڑ دینا چاہیے”، "فلسطینی مزاحمت کرتے ہیں اور حکومتیں صیہونیوں سے سمجھوتہ کرتی ہیں”، "ملعون صیہونیو جان لوفلسطین ہمارے دلوں میں ہے”، "مغرب اور فلسطین ایک قوم ہیں” ، ” اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو کنڈم کرتے ہیں، جیسے نعرے لگائے

واضح رہے کہ مراکش کے دارالحکومت رباط سمیت بعض شہروں میں مظاہرین کو روکنے کے لیے مراکش کی سکیورٹی فورسز نے مداخلت کی جبکہ مراکش کے کارکنوں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو ختم کیا جانا چاہیے) کے نام سے ایک ہیش ٹیگ بھی شروع کیا۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی صدر کے دورے پر مقبوضہ فلسطین فوجی چھاؤنی میں تبدیل

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے پیش نظر

غزہ میں فلسطینوں کی واپسی سے صیہونی خوفزدہ

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 ٹیلی ویژن نے لکھا ہے کہ لوگوں

ٹرمپ اور ملکوں کی لالچ

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامراجی رجحانات

پنجاب میں حمزہ شریف کے لیے مشکلات تابحال برقرار

?️ 19 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب

ابو عبداللہ خطرہ کا تل ابیب کے لیے صالح العروری سے کم نہیں تھا

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شہداء زندہ ہیں، یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی

ایم کیو ایم کا حکومت کے لیے پیغام

?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا

بجٹ26-2025: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم میں بھاری اضافہ

?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ26-2025 کیلئے بینظیر انکم سپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے