?️
سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کے ایک کارکن کو صیہونی حکومت کی توہین اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت سمیت نئے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی بحرینی قوم کی وسیع مخالفت کے باوجود آل خلیفہ حکومت اس قابض حکومت پر کسی بھی قسم کی تنقید کو جرم سمجھتی ہے اسی سلسلہ میں بحرینی حکام نے حال ہی میں اس ملک کے ایک ممتاز سماجی کارکن عبدالہادی الخواجہ کے خلاف صیہونی پر تنقید کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ عبدالہادی الخواجہ، جنہیں 16 نومبر 2011 کو ایک پرامن احتجاج کی قیادت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، کو کم از کم تین نئے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا جن میں آل خلیفہ کی جیلوں کی حالت پر تنقید، صیہونی حکومت کی توہین اور حکومت کا تختہ الٹنے پر اکسانا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 6 نومبر کو الخواجہ نے اپنے خاندان کو فوجداری کی جانب سے ان کے خلاف نئے الزامات عائد کیے جانے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت تین مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور چوتھے کا انتظار کر رہے ہیں، واضح رہے کہ بحرینی حکام کی جانب سے الخواجہ کے خلاف ایک ہی وقت میں متعدد الزامات عائد کرنے کے اچانک فیصلے کو انتقام کی صریح کارروائی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ بدھ کو الخواجہ ایک فوجداری عدالت میں پیش ہوئے تھے جن پر بدنام زمانہ جیل جو میں پلاسٹک کی کرسی توڑنے کا الزام تھا، الخواجہ پر دوسرا الزام اسرائیل کی توہین کرنا ہے جو اصلی دشمن ہے۔
الخواجہ نے اپنی بیٹی زینب کو بتایا کہ 30 مارچ 2022 کو جب وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے تو انہوں نے ایک جیل افسر سے کہا کہ تم قیدیوں کے ساتھ ہو جانوروں کی طرح برتاؤ کرتے ہو، میں تم سے بات نہیں کرنا چاہتا، تم اچھے انسان نہیں ہو جس کے بعد اسی افسر نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے
?️ 18 اگست 2025اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ
اگست
صیہونی حکومت نے غزہ جنگ میں 890 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی
کیا غزہ میں ہونے والے جرائم کا ذکر یہود مخالفت ہے؟ امریکی سنیٹر
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو مخاطب
اپریل
عراقی میں امریکہ کے غیر اخلاقی منصوبوں کے مقاصد کیا ہیں؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں قومی پیداوار کے دھڑے کے سربراہ ابتسام الہلالی
اگست
اقوام متحدہ کے سربراہ کا بشار اسد کو والہانہ سلام
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے شامی عوام کے مفاد کے
مارچ
عمران خان کو ملنے والی خصوصی رعایتوں پر حکومت نالاں
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور اس کے
مارچ
وزیراعظم کی وزیر ِمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد
?️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے
جنوری
واشنگٹن عراقی کردستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح فوج کی کمیٹی نے عراق کے
جون