صیہونیوں کی لگام کسنے کا وقت آگیا ہے:فلسطینی اتھارٹی

فلسطینی

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صیہونیوں کو ظلم کرکے بھاگنے کا موقع نہ دیا جائے ۔

فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے ریاض منصور نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صیہونی حکومت کو صیہونیوں کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف ان کے جرائم کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے انہیں سزا سے بچنے نہ دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے نام اپنے الگ الگ خطوط میں یہ مطالبہ کیا ہے ۔

فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے مزید کہا کہ فلسطینی شہریوں پر حملوں اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی املاک کی تباہی کے تسلسل سے صیہونی آبادکاروں کی دہشت گردانہ کاروائیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

ریاض منصور نے فلسطینی قوم کی بین الاقوامی قوانین بشمول انسانی ہمدردی کے قوانین اور انسانی حقوق کے قانون کے مطابق حمایت اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں بشمول سلامتی کونسل کی قرارداد 904 پر عمل درآمد پر زور دیا۔

 

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری نے فلم، ڈراما اور موسیقی کے نیشنل ایوارڈ بحال کرنے کا اعلان کیا

?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فلم،

مراکش کی اسرائیلی حکومت کے ساتھ اسلحے کی ڈیل 

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 12 نے

گوگل میسیجز پر اے آئی فیچرز دیے جانے کا امکان

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے دنیا بھر میں

اداکارہ مریم نور ایک دن کی وزیر اعظم بنیں تو پہلا کام کیا کریں گی؟

?️ 16 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری رقم دینے کا شہباز شریف کا جھوٹ: بیرسٹر سیف

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے

یوم یکجہتی کشمیر منانے پر کشمیری رہنماؤں، تنظیموں کا پاکستان کا شکریہ

?️ 5 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے

ٹرمپ کا اپنے نام کے اشتہارات کے استحصال پر اعتراض

?️ 3 جون 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے کانگریس کی پرائمری میں ٹرمپ

وزیر اعظم کی پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں صنعت کاری پر چینی سرمایہ کاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے