?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت نے فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا کرکے اور دحیہ اور جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں پر حملوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے، لبنان کی سرزمین میں گھسنے کے لیے اپنی فوجی قوتوں کی مدد کرنے کی کوشش کی، لیکن یہ کوششیں لبنانی مزاحمت کے مختلف علاقوں پر میزائل حملوں سے ناکام ہوگئیں۔
صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے سرحدی پٹی کی طرف متعدد راکٹ فائر کیے جہاں صیہونی فوجی جمع ہیں۔
صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا کہ 40 منٹ کے اندر لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال کی جانب 35 راکٹ فائر کیے گئے۔
جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر صیہونی افواج کی جانب سے کوئی زمینی دخول نہیں ہوا ہے۔
ان ذرائع کے مطابق صہیونی میڈیا لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی علاقے کے قریب زمینی پیش قدمی کے بارے میں جو خبریں دے رہا ہے وہ غلط اور بے بنیاد ہے۔
آج صبح لبنانی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں درجنوں راکٹ فائر کرکے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی پوزیشنوں کو تباہ کردیا اور صیہونی فوجیوں کو لبنان کی سرحدوں کے قریب آنے سے روک دیا۔
اسرائیلی حکومت کی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ زمینی کارروائی شمال کے رہائشیوں کو ان کے گھروں کو واپس لوٹانے کے مقصد سے کی جاتی ہے۔ لبنانی مزاحمت نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ شمالی محاذ غزہ پر صیہونی جارحیت بند ہونے تک فعال رہے گا اور یہ علاقہ صیہونی آباد کاروں کے اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے غیر محفوظ رہے گا۔


مشہور خبریں۔
حماس اور جہاد اسلامی کا مشترکہ بیانیہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس اور جہاد اسلامی کے سربرہان کی
اگست
بھارت کی فلمی دنیا حقیقت سے دور ہے، مئی کی جنگ نے سب واضح کر دیا، جمال شاہ
?️ 1 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و ہدایتکار جمال شاہ نے کہا کہ
دسمبر
گوگل ٹرانسلیٹ کا اہم فیصلہ
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے ٹرانسلیٹ فیچر میں 110 نئی زبانیں
جون
امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے:عمران خان
?️ 2 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی آزادی
مئی
بن سلمان نیتن یاہو کے الیکشن ہارنے سے پریشان ہیں:صہیونی چینل
?️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:تل ابیب اور ریاض کے مابین تعلقات کے منظر عام پر
مارچ
ملک میں 43 فیصد شہریوں کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر ویکسی نیشن
فروری
ہمیں لاکھوں افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں گہری تشویش ہے: ریڈ کراس
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: افغان خواتین کے اعلیٰ تعلیم اور ملکی اور غیر
دسمبر
سعودی عرب کی مصر اور اردن کے ساتھ فوجی مشقیں
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مصری اور اردنی
جنوری