سچ خبریں:قطر کی حکومت نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے الجزیرہ کی فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہ کرنے پر قابض حکومت کی مذمت کی ہے۔
قطر کی نائب وزیر خارجہ لؤلؤة الخاطر نے صیہونی غاصب حکومت کی جانب سے الجزیرہ کی فلسطینی رپورٹر شیرین ابو عاقلہ کے قتل میں اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرنے سے انکار کی مذمت کی۔
الخاطر نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت نے یہاں تک کہ دنیا کی آنکھوں کے سامنے ابو عاقلہ کے جنازے میں شریک افراد پر حملہ کیا،الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق الخاطر نے یہ بھی کہا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں 2020 سے اب تک 45 سے زائد فلسطینی صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے ، اس حکومت کے خلاف ان جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔
یاد رہے کہ گذشتہ مئی میں فلسطین کی وزارت صحت نے جنین شہر میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کی گولی لگنے کے نتیجے میں51 سالہ فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلا کے قتل کا اعلان کیا تھا، تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے اس صیہونی جارحیت پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا جس سے صیہونیوں میں مزید جرئت پیدا ہوئی کہ آئندہ بھی اس طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتے رہیں۔