?️
سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ریاض نے تل ابیب کے تعاون سے سیل فونز کی جاسوسی اور کالیں سننے کا اپنا سب سے بڑا منصوبہ انجام دیا ہے۔
لبنانی اخبار البنا نے آج بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں سعودی عرب کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جاسوسی کے آپریشن کی نقاب کشائی کی، لبنانی اخبار نے معتبر معلومات کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حال ہی میں ان سے براہ راست تعلق رکھنے والا ایک سکیورٹی جاسوس اپریٹس قائم کیا ہے،البنا نے مزید کہا کہ اس سکیورٹی سروس کو قائم کرنے کا مقصد بات چیت اور کالوں کو سننا اور ورچوئل نیٹ ورکس کی نگرانی کرنا ہے۔
اخبار کے مطابق یہ سروس صرف سعودی عرب تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں شام اور لبنان جیسے ممالک بھی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے حال ہی میں "غار” کے نام سے ایک پروجیکٹ بنانے کا حکم دیا ہےجو درحقیقت تمام بات چیت اور ورچوئل نیٹ ورکس کے سکیورٹی کنٹرول کے لیے ایک ڈیجیٹل سکیورٹی سسٹم ہے۔
البنا نے مزید کہا کہ اسمارٹ سرویلنس سسٹم کو سعودی سکیورٹی سروس میں ضم کردیا گیا ہے، لبنانی اخبار کی جانب سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، اس سسٹم کا مشن تمام موبائل فون لائنز اور ڈیٹا کو ریاض سکیورٹی سروس سے منسلک کرنا اور مسلسل نگرانی کرنا ہے تاکہ ہر طرح کی بات چیت کی نگرانی کی جاسکے۔
مشہور خبریں۔
معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
?️ 28 جون 2025کراچی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ
جون
ایران کے خلاف ہمارے تمام آپشنز ناکام ہو چکے ہیں؛امریکی کانگریس کے ریسرچ سینٹر کا اعتراف
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے تحقیقی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں
مارچ
ٹک ٹاک پر گوگل میپس جیسا فیچر پیش
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے گوگل کو
اپریل
معاشی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں، برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، احسن اقبال
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے ’وژن 2035‘ اور ’وژن 2047‘ کے ایجنڈے
نومبر
شہید نصراللہ نے امت اسلامیہ کو قوت مدافعت عطا کی
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہداء سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین
فروری
غزہ کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:ادارے UNRWA کے مطابق غزہ پر قابض فوج کے حملوں کی
دسمبر
سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے
فروری
اقوام متحدہ میں امریکی اور پاکستانی عہدیداروں کے درمیان کیا بات ہوئی؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے پاکستان کی عبوری حکومت
ستمبر