?️
سچ خبریں:فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی تخریب کاری پر تنقید کرتے ہوئے فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے فاسفورس بموں کا استعمال کیاہے۔
فلسطین اور غزہ میں پیش آنے والی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تیسری آنلائن میٹنگ کسی بھی ٹھوس نتائج کے بغیر اختتام پذیر ہوگئی
اس کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے سکیورٹی کونسل میں امریکی موقف کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جواس ملک کے صدر جو بائیڈن کے سیاسی نعروں کے منافی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک عہدیدار اسرائیلی حکومت کے قابض ہونے کی حیثیت سے اس کے اقدامات کو اپنا دفاع کیسے قرار دے سکتا ہے ؟ کیا خوفناک جرائم ، بچوں کے قتل اور بے دفاع فلسطینی باشندوں کے مکانات کی تباہی اپنا دفاع ہے؟
کیا شیخ جراح سے فلسطینی خاندانوں کو جبری طور پر بے گھر کرنا اپنا دفاع کرنا ہے؟ کیا مسجد اقصیٰ پر روزانہ حملے کو اپنا دفاع کہا جاسکتا ہے؟ کیا رہائشی علاقوں پر بمباری میں فاسفورس بموں کا استعمال اپنا دفاع کہا جاسکتا ہے؟ کیا فلسطینی سرزمینوں پر قبضہ اور پورے ملک کو یہودی بنانا اپنا دفاع ہے؟
فلسطین کی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے ، یروشلم اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے فاسفورس بموں سمیت غزہ کے خلاف متعدد جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،بیان میں مغربی کنارے اور یروشلم میں بارود کے استعمال ،فلسطینی مظاہرین پر جاری وحشیانہ حملے،کریک ڈاؤن ، مظاہرین کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی آباد کاروں کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔
فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنی سیاسی اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گی،واضح رہے کہ غزہ اور مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے حملوں کا آغاز گزشتہ پیر (10 مئی) کو ہوا تھا اور اب تک ان حملوں میں 220 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا
مئی
میری کوئی بیوی اور بیٹی نہیں: سلمان خان
?️ 23 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کے حوالے
جولائی
یورپی پارلیمنٹ میں وسیع پیمانے پر بدعنوانی
?️ 15 دسمبر 2022سچ خبریں:یورپی میڈیا کا کہنا ہے کہ مراکش اور یورپی پارلیمنٹ کے
دسمبر
وزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اپنا 4 ملکی دورہ مکمل
مئی
پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کا امکان
?️ 10 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کاامکان، پیٹرول
مارچ
کیا غزہ معاہدہ ناکام ہونے کی صورت میں جنگ دوبارہ شروع ہوگی ؟
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور اس کے دوسرے مرحلے
فروری
حقیقت میں بدلنے والا صیہونیوں کا ڈراؤنا خواب
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: اگرچہ مغرب صیہونیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑا ہے اور
جون
پیوٹن کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: روسی صدر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر