?️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے یہ کہتے ہوئے حماس کا ڈیجیٹل کرنسی والٹ ضبط کرنے کا حکم دیا ہے ،کہ یہ تحریک اس والٹ مبینہ طور پر اپنی سرگرمیوں کے لئے مالی اعانت کے لئے استعمال کررہی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی وزارت جنگ کی پریس سروس نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی ، انسداد دہشت گردی کی مالی اعانت کی اسرائیلی قومی ایجنسی ، اسرائیلی وزارت جنگ اور اسرائیلی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں ڈیجیٹل کرنسی کے ایک والٹ دریافت کیا جسے بٹ کوائنز اور دیگر کرپٹو کارنسیس کے ذریعہ حماس اپنے فنڈ کےلیے استعمال کرتا ہے،یروشلم میں قابض حکومت کی جاسوس ایجنسی نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں تحریک حماس نے اپنی فوجی شاخ کو فنڈ دینے کے لئے بٹ کوائنز اور دیگر کریپٹو کرنسیوں کی شکل میں فنڈ جمع کرنے کے لئے ایک آن لائن مہم کا استعمال کیا ہے۔
کچھ اطلاعات کے مطابق غزہ کی 12 روزہ جنگ کے دوران یہ فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم اپنے عروج کو پہنچی تھی،بیان میں مزید کہا گیاکہ صیہونی وزیر جنگ بنی گانٹزکے دستخط شدہ اس ضبطی آرڈر میں ایک عدالتی طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت صیہونی فوج کو اس دہشت گرد تنظیم (حماس) کے مجازی اثاثوں پر قبضہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کریپٹوکرنسی تبادلے کے میدان میں سرگرم بہت سے پلیٹ فارم پہلے ہی اس آرڈر پر عمل کرنے اور حماس کے ورچوئل اثاثوں پر قبضہ کرنے پر اتفاق کر چکے ہیں،یاد رہے کہ حماس کے ہاتھوں ہر میدان میں شکست کھانے کے بعد صیہونی اس طرح کے ہتھکنڈے آزمانے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ انھیں نہیں معلوم اس تنظیم پر قابو پانا ان کے بس کی بات نہیں ہے اور اس طرح کی حرکتوں سے صیہونی پہلے سے بھی زیادہ رسوا ہو کر رہ جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ سے واپس آنے والے غیر ملکی کیا کہتے ہیں؟
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںیوکرین میں روس کے خلاف لڑنے کے لیے جانے والے امریکی
مئی
کیا بنگلہ دیش دوسرا پاکستان بننے جا رہا ہے یا افغانستان؟
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: شیخ حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے کہا کہ
اگست
شام کے شہر تدمر پر صیہونیوں کا فضائی حملہ
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کا فضائی
اکتوبر
یورپ میں معاشی سست روی کی وجہ سے اقتصادی ترقی رک گئی
?️ 25 اگست 2025یورپ میں معاشی سست روی کی وجہ سے اقتصادی ترقی رک گئی
اگست
سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل قانون بن گیا
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی
مئی
جاپان نئے وزیراعظم کا انتخاب کیسے کرے گا؟
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا کے اچانک استعفیٰ کے اعلان کے
ستمبر
632000 یمنی بچوں کی زندگی خطرے میں
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ
ستمبر
بھارت کا وزیر خارجہ کے ریمارکس کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی
مئی