🗓️
سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے کو زدوکوب کرکے اس کے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی۔
سماء نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج پیر کی شام صہیونی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع باب الخلیل کے قریب بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بچے مصطفیٰ موسیٰ ابو خلف کو زدوکوب کیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلسطینی بچے کو صیہونی آبادکاروں کے حملے اور زد وکوب کے باعث زخمی ہونے کی وجہ سے المقصد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے ہاتھوں3 سالہ فلسطینی بچے کا قتل
اس فلسطینی بچے کے والد موسیٰ ابو خلف نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی جانب سے ان کے بیٹے کی پٹائی کے نتیجے میں اس کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
دوسری جانب صہیونی فوج کی حمایت میں درجنوں صیہونی آباد کار باب الحدید کے قریب جمع ہوئے جو مسجد الاقصی کے داخلی راستوں میں سے ایک ہے اور اشتعال انگیز کاروائیاں کیں۔
دوسری خبر یہ ہے کہ طولکرم کے شمال میں واقع قفین میں صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں نے اس علاقے کی بلدیہ کے انتظامی عملے پر حملہ کیا جو قفین، زیبدہ، جنین اور اس علاقے کے کسانوں کی زمینوں کے درمیان مواصلاتی سڑک کی مرمت کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں 20 فلسطینی بچے شہید اور 170 زخمی
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی آباد کاروں نے وحشیانہ اور اشتعال انگیزی کے ساتھ قفین میونسپلٹی کے انتظامی عملے کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالی اور ہاتھوں میں اسلحہ لے کر صہیونی فوج کو بلا کر ٹرک کے ڈرائیور پر حملہ کرنے کی کوشش کی جنہوں نے فلسطینیوں کے سامان سے بھرے ٹرک کو قبضے میں لے لیا۔
ان ذرائع نے اعلان کیا کہ اس مہینے میں یہ دوسرا موقع ہے کہ صیہونی فوجیوں نے قفین میونسپلٹی کے انتظامی عملے کی سڑک کی تعمیری سرگرمیوں کو روکا ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی عوام کی حماس کے ساتھ معاہدے کی حمایت: تازہ ترین سروے
🗓️ 16 نومبر 2024 سچ خبریں:حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقبوضہ
نومبر
پاکستان کا روس کے ساتھ تعلقات پر زور، وجہ؟
🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر نے پیر کو کہا کہ ماسکو
اگست
نظرثانی کیس، وکیل کے بیمار ہونے پر خود فائز عیسی نے دئے دلائل
🗓️ 1 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} عدالت عظمیٰ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی
مارچ
وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ
🗓️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آسٹریلین وزیر خارجہ
نومبر
یوکرین روس کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار
🗓️ 27 اگست 2022سچ خبریں: روس یوکرین جنگ کے درمیان کیف نے ہفتہ کے روز
اگست
پنجاب حکومت کا عید پر تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ
🗓️ 6 مئی 2021لاہور(اسچ خبریں) کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں
مئی
کیا امریکہ اسرائیل کی حمایت کے جال میں پھنس چکا ہے ؟
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اس فرانسیسی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا
نومبر
عراق میں دہشت گردی کے 90 فیصد متاثرین امریکی ہتھیاروں کا شکار
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ماہر شاہین العبیدی نے کہا کہ دیالہ
اگست