🗓️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے مواصلاتی لائنوں کی مسلسل کٹوتی سے اس پٹی میں انسانی بحران میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی غاصبوں کی جانب سے اس پٹی میں مواصلاتی لائنوں اور انٹرنیٹ کو منقطع کرنے کی کارروائی اس علاقے پر حملے کے آغاز سے ساتویں مرتبہ دہرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ بند کر کے صیہونی غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
اس حکومتی ادارے نے تاکید کی کہ صیہونی غاصب غزہ کی پٹی میں دانستہ طور پر مواصلاتی لائنوں کو کاٹ کر فلسطینیوں کی نسل کشی کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ جرم غزہ کی پٹی میں لگاتار کئی دنوں سے دہرایا جا رہا ہے۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن آفس نے کہا کہ اس پٹی میں مواصلاتی لائنوں اور انٹرنیٹ کو منقطع کرنے کا مطلب اس علاقے میں فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہونے والی آفات کا رونما ہونا ہے اس لیے کہ شہداء اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو مواصلاتی نیٹ ورک کے بغیر نہیں پہنچ سکتے۔
اس سرکاری دفتر نے تاکید کی کہ یہ عمل غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد میں وسیع پیمانے پر اضافے کا سبب بنے گا،صیہونی حکومت مواصلاتی لائنوں کو کاٹ کر غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو مزید خراب کرنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں انسانی امداد کے ٹرکوں کی آمد میں کمی
یاد رہے کہ گذشتہ 103 دنوں کے دوران غزہ کی پٹی پر حملے کے دوران صہیونی فوج نے اس پٹی میں مواصلاتی اور انٹرنیٹ نیٹ ورک منقطع کر دیے ہیں اور اس پٹی کے مختلف حصوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ بائیڈن کی عمر اور صحت کے بارے میں فکر مند
🗓️ 29 جون 2023سچ خبریں:روس میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں پوچھے گئے ایک
جون
اسلام آباد انتظامیہ نے اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
🗓️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت تعلیم نے کورونا
جنوری
سندھ کے اعتراض کے باوجود چولستان کینال کا منصوبہ ایکنک کو ارسال
🗓️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے کم ازکم 3
اکتوبر
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان
🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7
نومبر
وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
🗓️ 24 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے 5 روزہ
ستمبر
آج کا دن لبنان اور لبنانیوں کی فتح کا دن ہے: لبنانی صدر
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک بیان جاری کرتے
جنوری
شمالی مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور محمود عباس کی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں
🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق، آج صبح سے شمالی مغربی کنارے کے
جنوری
یمنیوں کا بین الاقوامی جہاز رانی کے بارے میں عالمی برادری سے خطاب
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے دنیا کے ممالک
جنوری