صیہونیوں میں یمنی فورسز کا خوف وہراس

یمنی

🗓️

سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج کے ڈرون آپریشن کے بعد صیہونی عہدہ داروں میں خوف وہراس کی خبر دی۔
متحدہ عرب امارات کے یمن پر قبضے اور حملے میں ملوث صہیونیوں نے اس ملک کے دارالحکومت کے متعدد مقامات پر یمنی ڈرون آپریشن جس کے نتیجے میں ابوظہبی ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے والے طیارے کو تباہ اور المصافہ ریفائنری میں آگ لگ گئی، کے نتیجے میں خطرہ محسوس کیا ۔

صیہونی سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ڈرون آپریشن کے بعد صیہونی حکام نے کئی منظرناموں کی پیشین گوئی کی ہے جن میں سے ایک نے صیہونیوں کو بہت خوفزدہ کر دیا ہے،صیہونی چینل کان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی اور یمن کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا مقبوضہ علاقوں اور یمن کی ایلات کی بندرگاہ کے درمیان ہے لہذا ان علاقوں کی بھی یمنی فورسز کی طرف سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت میں عرب اتحاد کی طرف سے اور امریکہ اور برطانیہ کی کھلی حمایت سے یمنی جنگ شروع ہونے کے تقریباً سات سال بعد ابوظہبی کے حکام نے یمن سے نکل جانے کا دعویٰ کیا ،تاہم اس کے کچھ عرصے بعد متحدہ عرب امارات سے وابستہ کرائے کے فوجیوں نے یمن کے صوبہ شبوہ کے قبائل اور خانہ بدوش علاقوں پر جو یمنی افواج کے ساتھ اتحاد کر چکے تھے،قبضہ کر لیااور متحدہ عرب امارات نے ان کی حمایت کی ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں یمنی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ صیہونی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے یمن کے جزیرے سقطری پر قبضہ کر لیا ہے کیونکہ یروشلم میں قابض حکومت کا میڈیا بھی یمن کی آزادی کو صیہونی حکومت کے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

سفارتکاری پر تاکید حلف برادری کے موقع پر ایرانی صدر کا اہم خطاب:سی این این

🗓️ 6 اگست 2021سچ خبریں:سی این این نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی

اُڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کے لیے پیش  کر دی گئی

🗓️ 5 نومبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپان میں اڑنے والی موٹر سائیکل فروخت کے لیے پیش

وزیر اعظم نے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینےکی منظوری دے دی

🗓️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ‏وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد

تھریڈز میں ٹرینڈنگ ٹاپکس کا فیچر متعارف

🗓️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں

حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ

🗓️ 3 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے

کیا بائیڈن اپنی صدارت پوری کر سکیں گے؟

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدرجوبائیڈن کی ناقص کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس بات کی

یو ائے ای حکام کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری کا سلسلہ جاری

🗓️ 15 جون 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے حکام اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت

ضاحیہ پر اسرائیل کے حملے کے حقائق کیا تھے ؟

🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: چار ماہ سے زائد عرصے کی جنگ بندی کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے