?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے سے پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی صدمے سے دوچار ہے، اور ان کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات اور حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
کینیا کی مقامی نیوز ویب سائٹ ’دی اسٹار‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور نے ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کی جس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ارشد شریف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
کینیا میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والے بیان پر پاکستان میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے، صحافیوں نے حکومت سے شفاف تحقیقات اور تمام حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے بھائی، میرے دوست، میرے ساتھی ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، میں اب بھی یقین نہیں کر سکتا، یہ خبر دل ٹوٹنے سے بھی زیادہ اذیت ناک ہے، یہ بہت غلط اور تکلیف دہ ہے‘۔
پاکستان میں ارشد شریف طویل عرصے تک نجی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ سے منسلک رہے، اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے اب تک اس خبر پر یقین نہیں آرہا، میرے پاس کہنے کو کوئی الفاظ نہیں رہے، اللہ ارشد شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘۔
سینیئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹ کیا کہ ناقابل یقین، اللہ تعالیٰ ارشد شریف کی روح کو سکون عطا فرمائے، آمین۔
سینیئر صحافی کامران خان اور شہباز رانا نے ارشد شریف کی وفات اور ان کو قتل کیے جانے کے دعووں کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
دوسری ٹوئٹ میں کامران خان کا کہنا تھا کہ کینیا پولیس نے ارشد شریف اتفاقی قتل کی زمہ داری قبول کرلی، نیروبی پولیس نے اب سے تھوڑی دیر قبل ارشد شریف کیس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ میں اقرار کیا ہے کہ ارشد شریف کو نیروبی پولیس نے مطلوب ملزم کی غلط شناخت میں ہلاک کردیا ارشد کے بھائی خرم ان کے ساتھ موجود تھے۔
ہم نیوز کی اینکر پرسن مہر بخاری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ارشد شریف اب نہیں رہے، وہ صرف ایک ساتھی نہیں بلکہ بھائی کی طرح تھے، اسلام آباد سے ماسکو تک، دنیا نیوز سے اے آر وائی تک، میں نے ان جیسا مہذب انسان نہیں دیکھا، بہت کم عمری میں بہت بے دردی سے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا گیا‘۔
صحافی سمیع ابراہیم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے بھائی، میرے دوست، محب وطن اور بہادر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا، افسوس کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
ایک اور صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ارشد شہید ہو گیا، اس کی ماں فیملی ہم ارشد کا انتظار کر رہے ہیں، اللہ تجھے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ یہ خبر جھوٹی کر دے۔
سینیئر صحافی شاہین صہبائی نے ٹوئٹ میں کہا کہ کچھ شرم کریں، ارشد کی موت کو حادثہ قرار نہ دیں، پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ان کے سر میں گولی لگی ہے۔
غلام عباس شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں کینیا کے صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مقتول صحافی ارشد شریف کی لاش کینیا کے چیرومو کے مقام پر ملی یہ جگہ اس مقام سے 78 کلو میٹر ہے جہاں پولیس کہتی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، ان کے جسم پر بظاہر دو گولیوں کے زخم تھے۔
ہیومن راٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے بتایا کہ صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے سنگین اور پُرتشدد ہتھکنڈوں کی طویل تاریخ ہے، ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری صدمے سے دوچار ہے۔
ایچ آر سی پی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ایک اور نقاد پُراسرار طریقے سے غیر ملکی سرزمین پر موت کا شکار ہو گیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی کابینہ تباہی کے دہانے پر
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی کنسیٹ کی رکن عیدت سیلمن کے حکمراں اتحاد کے ساتھ
اپریل
کیا یمن پر بمباری کر کے امریکہ اور برطانیہ نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے
جنوری
طالبان کو تسلیم کرنے میں کسی کو جلدی نہیں : ماسکو
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے
اکتوبر
7 اکتوبر سے یکم اپریل تک حماس اور ایران کے خلاف صیہونیوں کی غلطیاں
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: اب جبکہ غزہ کی جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ
اپریل
نیتن یاہو جھوٹا اور غدار ہے: سابق صیہونی وزیرِ جنگ
?️ 8 فروری 2026سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیرِ جنگ یوآو گالانت نے بنیامین نیتن یاہو پر
فروری
یمن جنگ کی امریکی حمایت کے سلسلہ میں امریکی سینیٹر کا اہم بیان
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یمن جنگ میں
اپریل
آپ حملے کرنا چھوڑ دیں گے تو ہمارے حملےبھی بند ہوجائیں گے:یمن کا سعودی حکام سے خطاب
?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:یمنی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ جب یمن پر سعودی
فروری
امریکہ میں ایک آدمی کی آمریت؛ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا مطالعہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ملک
فروری