سچ خبریںصہیونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کے ہمسایہ صیہونی قصبوں پر داغے گئے راکٹوں کی تعداد 3 بتائی ہے۔
صیہونی قابض حکومت کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کی شب غزہ سے تین راکٹ فائر کیے گئے، یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اس سے قبل اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل 7 نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کے اطراف کی بستیوں میں الارم سائرن کے فعال ہونے کی وجہ خالی زمین پر راکٹ کا فائر کرنا تھی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں مزاحمتی گروہوں کی جانب سے صیہونیوں بستیوں پر کیے جانے والے راکٹ حملے کے بعد کیسوفیم، العین الثالثة اور نیریم کے قصبوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
واضح رہے کہ عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ یہ راکٹ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے جنین میں قدس فورسز کے ایک کمانڈر کے قتل کے جواب میں داغے ہیں۔
درایں اثنا اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی سے قریبی صہیونی بستیوں کی جانب ایک راکٹ داغا گیا، تاہم آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کر کے اسے ہوا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ جہاں ایک طرف صیہونیوں کی بربریت میں اضافہ ہوا ہے وہیں انہیں مزاحمتی تحریک کی جانب سے اتنے ہی سخت ردعمل کا سامنا کر پڑ رہا ہے جسے لے کر صیہونیوں متعدد حلقوں میں کافی تشویش پائی جار رہی ہے۔