?️
سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے پیر کی شب اس تحریک کے قیام کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریر میں اعلان کیا کہ حماس اپنے قیام کے بعد سے اپنے سیاسی موقف پر ثابت قدم ہے اور صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے پر مبنی اس کے موقف میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم اس عظیم سالگرہ کی تعظیم کر رہے ہیں، تحریک حماس کے قیام کی سالگرہ، جو ایک اہم موڑ تھا اور صہیونی دشمن کے خلاف جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کا آغاز تھا،حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مزید کہا کہ حماس نے فلسطینی قوم کے ساتھ مل کر قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ کامیابیاں عظیم شہداء کے خون اور بہادر قیدیوں کی قربانیوں نیز فلسطینی قوم کے مصائب برداشت کرنے کی بدولت حاصل ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دن ہم پوری فلسطینی قوم اور عظیم شہداء بالخصوص حماس کے بانی شہید شیخ احمد یاسین اور اس تحریک کے دیگر شہید قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں، ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ حماس اپنے قیام کے بعد سے اپنے سیاسی موقف میں ثابت قدم ہے اور اس کی حکمت عملی واضح ہے ، اس کے اصولوں ، موقف اور صیہونی دشمن کے خلاف لڑنے کے انداز میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ مزاحمت حماس جس کا ایک حصہ ہے ، پوری فلسطینی سرزمین میں پھیل چکی ہے نیز روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ حماس نے فلسطینی قوم اور دیگر مزاحمتی گروپوں کے ساتھ مل کر دو بڑے انتفاضہ قائم کیے ہیں اور قابضین کے ساتھ کئی جنگیں کی ہیں جن کے دوران انہوں نے منفرد کامیابیاں حاصل کیں اور مزاحمتی منصوبے میں اسٹریٹجک تبدیلیاں کیں۔
اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ حماس نے مزاحمت اور سیاست کے درمیان رابطہ قائم کیا اور ہماری سیاست کبھی بھی مزاحمتی منصوبے کے خلاف نہیں رہی حتی جب ہم نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور حکومت بنائی تب بھی ہم نے مزاحمت کو برقرار رکھا جس کے نتیجہ مین مزاحمت روز بروز مضبوط تر ہوتی چلی گئی۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:بیت المقدس کے قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اعلان
مارچ
جنرل باجوہ کے کہنے پر اپنی ’حکومتیں‘ گرائیں، عمران خان
?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اپریل
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
?️ 22 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے
دسمبر
سعودی وفد انصار اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے لیے صنعاء پہنچا
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اس وفد کی آمد کی تصاویر شائع کرتے
اپریل
البرادعی کا امریکی صدر کے غزہ پلان پر تبصرہ
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: محمد البرادعی، سابق مصری وزیر خارجہ اور بین الاقوامی ایٹمی
ستمبر
پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں:عثمان ڈار
?️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان
فروری
اسرائیل کے سب سے بڑے دہشت گرد جاسوسی مرکز میں مثال بحران
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کا یونٹ 8200، قابض حکومت کا سب سے
نومبر
آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف پر تاحال خاموش، محصولات بڑھانے پر زور
?️ 22 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے اب تک پاکستان
مئی