سچ خبریں:شام کے وزیر خزانہ نے اپنے ملک کے برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے ارادے کا اعلان کیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خزانہ کنعان یاغی نے برکس تنظیم میں شمولیت کے لیے اپنے ملک کی کوششوں کا اعلان کیا۔
مزید:عرب ممالک کا شنگھائی تنظیم میں شمولیت کا رجحان
انہوں نے مزید زور دیا کہ دمشق برکس اور شنگھائی تنظیموں میں شمولیت کے لیے اپنی درخواست پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
درایں اثنا الجزائر کے صدر نے بھی ڈالر اور یورو کو ترک کرنے کے مقصد سے اپنے ملک کی برکس تنظیم میں شمولیت کے عمل کو تیز کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے الجزائر کی معیشت کے لیے بہت وسیع فوائد ہیں۔
قبل ازیں قاہرہ میں روس کے سفیر جارجی بوریسینکو نے بھی اعلان کیا تھا کہ مصر نے بھی برکس گروپ میں شمولیت کے لیے درخواست دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دمشق کو تنہا کرنے کی امریکہ کی سازش ناکام ہو گئی: عطوان
اس سلسلے میں بوریسینکو نے کہا کہ مصر نے برکس گروپ میں شمولیت کے لیے درخواست دی، کیونکہ برکس اس وقت جن اقدامات میں حصہ لے رہا ہے ان میں سے ایک ڈالر کی متبادل کرنسیوں کے ساتھ تجارت کو ممکن بنانا ہے، چاہے وہ کسی بھی ملک کی کرنسی ہو یا ایک مشترکہ کرنسی بنائی جائے جبکہ مصر اس مسئلے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔