سچ خبریں:امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے اعلان کیا ہے کہ شمال مشرقی شام میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 22 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے علاقے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹر (CENTCOM) نے شام کے شمال مشرق میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اس ملک کی فوج کے 22 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
سینٹ کام کے بیان کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ اتوار 11 جون کو پیش آیا اور اس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ جس علاقے میں یہ حادثہ ہوا وہ کسی مخالف فریق کے نشانہ پر نہیں تھا۔
سینٹ کام کے بیان کے مطابق اس حادثے میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے ، ان میں سے 10 کو مزید علاج کے لیے سینٹ کام کے کمانڈ ایریا سے باہر طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں تقریباً 900 امریکی فوجی موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر اس ملک کے شمال مشرق میں تعینات ہیں جبکہ شامی حکومت اس موجودگی کو غیر قانونی سمجھتی ہے اور اس نے متعدد بار اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خطوط بھیج کر اس غیر قانونی موجودگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم ابھی تک کسی نے بھی اس سلسلہ کوئی کاروائی نہیں اور نہ ہی امریکہ یہاں سے جانے کا نام لے رہا ہے۔