سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی طرف سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس سے علاقے میں داعش کی واپسی کے امکان کے بارے میں خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیر الزور ، جہاں حال ہی میں داعش نے ایک جیل پر حملہ کیا تھا، کے شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی طرف سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ اپنے مذہب کی طرف لوٹ آؤ اورکافروں کے ساتھ تعاون سے گریز کرؤ۔
دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق یہ خطوط خاصے پریشان کن ہیں کیونکہ ان میں مخصوص افراد کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ داعش شہر میں موجود ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ حملے کرنے کی تیاری کر رہی ہو،رپورٹ کے مطابق دیر الزور کے رہائشی داعش کی واپسی سے خوفزدہ ہیں کیونکہ ان میں سے کچھ دہشت گرد عسکریت پسندوں کے طور پر شہر میں رہتے ہیں۔
انڈیپنڈنٹ اخبار کے مطابق ان خطوط میں ایک خاتون سارہ بھی شامل ہے جسے 2016 میں دہشت گرد گروپ نے اس کی بہن کے ساتھ داعش مخالف اتحاد کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھاجبکہ سارہ اس وقت حاملہ تھی، اور داعش کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد اسےبچے کو جنم دینے کے بعد موت کی سزا سنائی گئی،تاہم اس کی پھانسی سے چند لمحے قبل اسے اور بہت سے دوسرے لوگوں کو قبائلی رہنماؤں کے ساتھ داعش کے معاہدے کے تحت معاف کر دیا گیا تھا،اب اسے پھر دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔