سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ یہ ملک انسانی ہمدردی کے اہداف کے مطابق اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے سوڈان کی حکومت کو طبی اور خوراک کی ترسیل کے علاوہ مالی امداد بھی بھیجے گا۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا کہ انسانی ہمدردی کے اہداف کے مطابق اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے یہ ملک سوڈان کی حکومت کو طبی اور خوراک کی ترسیل بھیجنے کے علاوہ مالی امداد بھی بھیجے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ کیا سوڈان خانہ جنگی کی لپیٹ میں آرہا ہے؟
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے منگل کی شام کو اطلاع دی کہ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کے روز کہا کہ چینی حکومت سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کو انسانی اہداف کے مطابق اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے طبی سامان بھیجنے کے ساتھ ساتھ 900 ٹن خوراک اور اس ملک کو 10 ملین یوآن عطیہ کرے گی۔
یاد رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے عبدالفتاح البرہان کی کمان میں اس ملک کی فوج اور محمد ہمدان دقلو”(حمیداتی) کی کمان میں ریپڈ ایکشن فورسز کے درمیان اس ملک کے دارالحکومت خرطوم سمیت شمالی اور مغربی حصے کے دوسرے شہروں میں جھڑپیں ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: سوڈانیوں کی نہ ختم ہونے مصیبت
قابل ذکر ہے سوڈان کے تنازعات میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ماہرین کے مطابق یہ تعداد حقیقت سے کم ہے۔
واضح رہے کہ ان تنازعات کے نتیجے میں 20 لاکھ سوڈانی بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 600000 شہری ہمسایہ ممالک میں فرار ہو چکے ہیں۔