بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، اسحٰق ڈار

?️

استنبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کوکئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کاسامنا ہے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) میں مقبوضہ جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ شمیری عوام کو کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کاسامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور کشمیر اور فلسطین کے عوام بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر بغیر تحقیقات کیے پاکستان پر الزام لگایا، جبکہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔

انہوں نےکہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بجائے جارحیت کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے شہید ہوئے۔

نائب وزیراعظم نےکہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا اور بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نےکہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کاحل ناگزیر ہے، بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مصائب

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے منگل کو کہا کہ غزہ

پاکستان کی غزہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے کی شدیدمذمت

?️ 2 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ صمود فلوٹیلا پر

پاکستان، یورپی یونین کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے:آرمی چیف

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے

نیوزویک کے مطابق امریکہ اور وینزویلا کے درمیان ممکنہ جنگ کے تین واضح اشارے

?️ 13 دسمبر 2025 نیوزویک کے مطابق امریکہ اور وینزویلا کے درمیان ممکنہ جنگ کے

اب صیہونی قیدیوں کا کیا ہوگا؟

?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: حماس نے تل ابیب کے ساتھ جنگ ​​بندی یا قیدیوں

بھتے کی پرچیاں؛ سندھ حکومت کا وفاقی وزیر داخلہ کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ

?️ 18 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) بلڈرز کو بھتے کی پرچیوں کا معاملہ، سندھ حکومت

ترکی کے ہاتھوں داعش کے 357 دہشت گرد گرفتار 

?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے اعلان کیا ہے

 لبنان نے 11 ماہ سے ایک گولی بھی نہیں چلائی، اسرائیل نے کب جنگ بندی کی پابندی کی؟:نبیہ بری

?️ 15 نومبر 2025  لبنان نے 11 ماہ سے ایک گولی بھی نہیں چلائی، اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے