?️
سچ خبریں:سوڈان میں ہونے والے مظاہروں میں خرطوم، بحری اور ام درمان شہروں میں 92 افراد زخمی ہوئے۔
القدس العربی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، سوڈانی معالجین کی کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں 92 افراد زخمی ہوئے، بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں 71 افراد، شمالی شہر بحری میں 18 جبکہ خرطوم کےمغرب میں واقع شہرام درمان میں تین افراد زخمی ہوئے۔
یادرہے کہ اتوار کے روز، ہزاروں سوڈانی مظاہرین نے خرطوم، بحری اور ام درمان اضلاع میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے، جن میں عوامی حکومت، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مظاہرین کے قتل کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا،واضح رہے کہ سوڈان کی گورننگ کونسل کے چیئرمین اور اس ملک کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف عبدالفتاح البرہان نے حال ہی میں اعلان کیا کہ اگر انتخابات یا قومی اتفاق رائے ہو گیا تو فوج سیاسی میدان چھوڑ دے گی۔
البرہان نے یہ کہتے ہوئے کہ فوج 1998 کے وسط میں انتخابات کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے اور عبوری مدت میں توسیع کی کوئی خواہش نہیں رکھتی، زور دیا کہ اگر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو عبوری دور پر بات کرنے کے لیے فوج تیار ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 25 اکتوبر سے سوڈان کے مختلف حصوں میں عوامی معاملات میں فوجی مداخلت کے خلاف مظاہرے تقریباً روزانہ ہی کیے جا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے
اکتوبر
فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنا بین الاقوامی قوانین کے خلاف
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: یورپی یونین (EU) نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات
نومبر
ہم چاہیں یا نہ چاہیں، چین ایک عظیم طاقت بن کر رہے گا:یورپی یونین
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرہ کا کہنا ہے کہ
مئی
ارمنستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ارمنستان نے امریکہ کی 100 سالہ نگرانی میں زنگزور راہداری
جولائی
عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے
مارچ
قطر گیٹ کیس کی نئی تفصیلات کا انکشاف
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے یوناٹا
اپریل
پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ ایمازون پرائم پر ریلیز
?️ 10 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ایکشن پاکستانی ویب سیریز رانی کوٹ کو ملٹی نیشنل
جنوری
نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا پڑے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
اگست