?️
سچ خبریں:سوئیڈن کی حکومت واٹس ایپ اور سگنل کی پیغامات کی تاریخ تک رسائی کے لیے قانون منظور کرنے کی کوشش کر رہی ہے!
سوئیڈن کی حکومت ایک ایسا قانون منظور کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے تحت واٹس ایپ اور سگنل جیسے پیغام رسانی کے ایپس صارفین کے پیغامات محفوظ کرنے اور انہیں ملکی سیکیورٹی اداروں کو فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ پر نامعلوم نمبرز سے میسیجز کو روکنے کے فیچر کی آزمائش
سوئیڈن ہرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، سوئیڈن کی حکومت ایک بل منظور کرنا چاہتی ہے جس کے تحت واٹس ایپ اور سگنل جیسے پیغام رسانی کے ایپس کو صارفین کے پیغامات ذخیرہ کرنے اور ان کو سوئیڈن کی سیکیورٹی ایجنسیوں کو فراہم کرنا ہوں گے۔
سگنل فاؤنڈیشن کے سی ای او، مرڈتھ وِٹکر نے کہا کہ اس طرح کے قانون کی منظوری، سگنل کو بیک ڈور (ایسا کوڈ جو سیکیورٹی پابندیوں کو بائی پاس کرکے غیر مجاز رسائی کو ممکن بناتا ہے) تخلیق کرنے پر مجبور کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سوئیڈن کے مطالبے کے مطابق سیکیورٹی میں رخنہ ڈالیں، تو ہمارا پورا نیٹ ورک خطرے میں پڑ جائے گا لہٰذا ہم ایسا نہیں کریں گے اور سوئیڈن چھوڑ دیں گے۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ میسیجز میں گوگل سرچ کی آزمائش
اس بل کا مقصد پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو پیغامات کی تاریخ تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ مشتبہ افراد اور مجرموں کو پکڑا جا سکے، یہ بل ممکنہ طور پر اگلے سال تک منظور ہو سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم اسرائیل اور امریکہ کے حساس اہداف کو کچل دیں گے: یمن
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: محمد عبدالسلام نے کہا کہ حدیدہ میں شہری تنصیبات پر
ستمبر
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے چین کی شرطوں کا اعلان
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: چینی حکومت نے امریکہ کو یاد دلایا کہ موسمیاتی
ستمبر
یورپی یونین کے آذربائیجان کے قریب ہونے کی وجہ؟
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پالیسی
اپریل
شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم
نومبر
متعدد بحرینی سیاسی قیدیوں کی نامعلوم مقام پر منتقلی
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بحرینی حکومت نے اس ملک کے 15 سیاسی قیدیوں کو نامعلوم
اگست
بٹگرام : کیبل کار میں بلندی پر پھنسے 8 افراد میں سے ایک بچے کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا
?️ 22 اگست 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں پاشتو
اگست
سوارا بھاسکر بھی نصرت فتح علی خان کے مداحوں کی فہرست میں شامل
?️ 22 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہنشاہ قوالی
اکتوبر
ہم فلسطینی قیدیوں کی حوالگی میں تاخیر کریں گے: اسرائیل
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ نیتن یاہو
فروری