سچ خبریں:عمان کے بادشاہ نے یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق نے کہا کہ وہ یوکرائن میں پیش آنے والی صورتحال کو انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور ملک کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق نے پہلی بار کابینہ کے اجلاس میں یوکرائن میں پیش آنے والی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے سفارت کاری کی طرف لوٹنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق بحران کے فریقین کے درمیان پرامن مذاکرات کی بنیاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یادرہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ جمعرات کی صبح یوکرائن کے خلاف ایک خصوصی فوجی آپریشن کا باضابطہ آغاز کیا جس کے سلسلہ میں روس نے کہا ہے کہ اس آپریشن سے اس کا مقصد عالمی جنگ کو روکنا ہے۔
قابل ذکر ہے امریکی سمیت متعدد مغربی ممالک روس کی اس کاروائی کو دہشتگردی سے تعبیر کررہے اوراس کی بنا پر روس کےخلاف سنگین پابندیاں بھی عائد کی ہیں جبکہ بین الاقوامی ماہرین نیٹو کے مقابلہ میں روس کے اس اقدام کو صحیح قرار دیتے ہیں۔