سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت کے سابق مشیر سعودی پیسے سے مقبوضہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
صہیونی چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق امریکی صدر کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر کا سرمایہ کاری فنڈ تل ابیب میں سعودی پیسے سے سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، المیادین کے مطابق صہیونی حکومت سے وابستہ دیگر عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں میں کشنر پرائیویٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے ارادے کا حوالہ دیتےہوئے تسلیم کیا کہ یہ اسرائیل میں سعودی عرب کی پہلی عوامی سرمایہ کاری ہوگی اور یہ اقدام ریاض تل ابیب کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا سکتا ہے۔
صہیونی ٹیلی ویژن چینل کان نے وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ مسئلہ کم از کم اقتصادی میدان میں ریاض-تل ابیب تعلقات کو بہتر بنانے کا باعث ہو گا۔
درایں اثنا کوشنر پرائیویٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ جلد ہی یہ فنڈ نئے اسرائیلی اسٹارٹ اپس میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، واضح رہے کہ مبینہ طور پر یہ منصوبہ کوشنر اور سعودی حکام کے درمیان جاری بات چیت کے تناظر میں بنایا گیا تھا جس میں ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ سعودی عرب اسرائیل میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔