?️
سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے بھائی کے ملک سے باہرجانے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
العہد الجدید ٹویٹر اکاؤنٹ نے آج (سنیچر) اعلان کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بھائی شہزادہ سلطان بن سلمان کے ملک سے باہر جانےپر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے،رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ نے حکم دیا ہے کہ ان کے بھائی شہزادہ سلطان بن سلمان بیرون ملک کا سفر نہیں کر سکتے ہیں جس کے یہ ثابت ہوتا ہے سعودی شاہی دربار حالیہ دنوں میں انتشار کی صورتحال کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے دوسرے بیٹے سلطان بن سلمان بن عبد العزیز ، شاہی خاندان میں شامل پہلے مسلمان خلاباز ، سابق وزیر سیاحت اور قومی ورثہ ، اور سعودی فضائی کلب کے بانی اور چیئرمین ہیں، وہ کئی دہائیوں سے سعودی فضائیہ میں پائلٹ رہے ہیں، یادرہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ نےایسے وقت میں اپنے بھائی کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ وہ کسی بھی طرح کی سیاسی سرگرمی انجام نہیں دے رہے ہیں ہے۔
قابل ذکرہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس سے قبل ملک میں معاشی بدعنوانی کے خلاف جنگ کے لئے ایک مہم کا آغاز کرچکے ہیں جس کے تحت انھوں نے متعدد افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ سعودی شہزادوں اور دولت مندوں سے تعلق رکھنے والے 2،000 سے زیادہ اکاؤنٹس کو بھی مسدود کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ اور اسرائیل نے روس سے غزہ جنگ کا بدلہ لیا ہے؟
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: ماسکو میں دہشت گردانہ حملہ ایسے موقع پر ہوا جب
مارچ
نیتن یاہو اپنی رہائش گاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے 2 ملین شیکل کے خواہاں
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ وزیر
اکتوبر
بولٹن نے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کی
?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن
جنوری
صدر مملکت کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدر مملکت ڈاکٹر
اپریل
حکومت نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کیلئے چین سے مدد مانگ لی
?️ 10 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے
مئی
صیہونی حکومت کا قطر میں سود کے تحفظ کا دفتر کھولنے پر اصرار
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: عالمی کپ سے تقریباً دو ماہ قبل عبرانی ذرائع
ستمبر
ویگنر کی بغاوت یا روس کے خلاف مغربی ممالک کی جنگ
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:روس کی جانب سے دنیا کے مختلف خطوں میں کام کرنے
جون
بلوچستان : تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
?️ 2 نومبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع تربت میں پولیس اور وفاقی تحقیقاتی
نومبر