?️
سچ خبریں:ریاض میں فرانسیسی سفارت خانے کے ایک سفارتی ذریعے نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد اہم مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو پیرس جائیں گے۔
ریاض میں فرانسیسی سفارت خانے کے ایک سفارتی ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بدھ کو یونان سے پیرس جائیں گے،اس ذریعے نے مزید کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنا، خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا اور دہشت گردی سے لڑنا، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایلیسی پیلس میں ہونے والی بن سلمان کی ملاقات کو محور ہوں گے۔
یاد رہے کہ (2018ء) میں استنبول میں سعودی قونصل خانے میں آل سعود کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بن سلمان کا یورپی یونین کے رکن ملک کا یہ دوسرا دورہ ہوگا،جرمن خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بن سلمان اور میکرون کئی اہم معاملات پر بات چیت کرنے والے ہیں جن میں یوکرین کی جنگ، توانائی کا بحران، ایران کا جوہری معاملہ، یمن کی صورت حال نیز اسلحے اور گولہ بارود کی اسمگلنگ اورحوثیوں کے لیے عسکری ماہرین بھیجنے کے ذریعے ایران کی مداخلت جیسے موضوعات شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ وہ لبنان میں صدارتی انتخابات، اس ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کے نفاذ کا بین الاقوامی مطالبہ کے طور پر جائزہ لیں گے تاکہ وہاں سلامتی اور استحکام کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت دہشت گردی کی جڑ ہے: فلسطین
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: نبیل ابو رادین نے کہا: دنیا کے ممالک فلسطین کو مشرقی
اکتوبر
بلیک میل نہیں ہوں گے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، خواجہ آصف
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم
دسمبر
تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تیل و گیس کی مقامی پیداوار میں اضافے کا اعلان۔ تفصیلات
مئی
کیا لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی ہو سکتی ہے؛صہیونی ویب سائٹ کی رپورٹ
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی ویب سائٹ نے اپنے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے
نومبر
ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات
جون
سابق چیف جج رانا شمیم عدالت میں پیش ہو گئے
?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ
دسمبر
مالی سال 2025: ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
?️ 12 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
جولائی
چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ منصوبہ
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان نے چینی اثر و رسوخ کو روکنے
دسمبر