سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آنے والے ہفتوں میں عمان کا دورہ کرنے والے ہیں ، اس سفر کے مزید اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔
بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آنے والے ہفتوں میں عمان کا دورہ کریں گے جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے نئے آثار کا اشارہ دے گا، امریکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے سعودی ولی عہد کا سعودی عرب سے باہر یہ قریب الوقوع دورہ ہےجبکہ بن سلمان پہلے ہی مصر کا مختصر دورہ کر چکے ہیں۔
بلومبرگ نے لکھاہے کہ سعودی عرب کے عمان کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں جبکہ مسقط کے ایران کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات ہیں،یادرہے کہ مسقط اور ریاض کے درمیان تعلقات میں پچھلے ایک سال کے دوران وسعت آئی ہےجبکہ بن سلمان کے اگلے دورے کے عمان کے لیے مزید اقتصادی مضمرات ہیں۔
واضح رہے کہ سلطان ہیثم بن طارق نے اس سال سعودی عرب کا سفر ریاض کے ساتھ وسیع تر تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کے طور پر کیا، خاص طور پر اقتصادیات اور مشترکہ منصوبوں کے شعبوں میں،یادرہے کہ عمان کے نئے سلطان کا اس ملک کے تخت پر بیٹھنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھاجبکہ یمن کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششوں میں بھی عمان نے اہم کردار ادا کیاہے۔