سعودی عرب کے شہر جدہ میں محلوں کی مسماری روکنے کی اپیل

سعودی

?️

سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی شہریوں پر جدہ کے محلوں کی تباہی کے منفی نتائج پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ منصوبہ دس لاکھ سے زائد سعودیوں کی جبری نقل مکانی کا باعث بنا ہے اور اسے روکنا ضروری ہے۔

سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم آرگنائزیشن فار ڈیموکریسی ناؤ فار دی عرب ورلڈ (ڈان) نے اعلان کیا کہ انسانی حقوق کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے تقریباً 10 لاکھ افراد مناسب معاوضہ وصول کیے بغیر جبری نقل مکانی اور جدہ کے محلوں کی تباہی کا شکار ہوئے ہیں،جب کہ آل سعود کی جانب سے جدہ کی ترقی پر 20 بلین ڈالر سے زیادہ خرچ کرنے کی توقع ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس رقم میں سے بہت کم رقم ان 1.5 ملین سعودیوں کی تلافی کے لیے جو اپنا گھر، ذریعہ معاش اور محلے کھو بیٹھے ہیں، کے لیے استعمال کی جائے گی۔

تنظیم نے مزید تاکید کی کہ جدہ کے محلوں کی مسماری اکتوبر 2021 میں شروع ہوئی لیکن سعودی حکام نے دسمبر میں جدہ کے محلوں کے بڑے حصوں کو بغیر کسی پیشگی انتباہ اور اس کے مکینوں کو معاوضہ فراہم کیے جانے کے بغیر مسمار کر دیا نیز ان میں سے بہت سے لوگوں کو زبردستی بے گھر کر دیا گیا۔

ڈیموکریسی ناؤ آرگنائزیشن نے عرب دنیا نے مزید کہا کہ اکتوبر 2021 سے مئی 2022 کے درمیان سعودی حکام نے جدہ میں 4000 مربع کلومیٹر کے رقبے میں 16 سے 20 محلوں کو تباہ کیا، تباہی کی رفتار تاریخ میں بے مثال ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہماری جماعت کی ترجیح جلد انتخابات ہیں:اسحاق ڈار

?️ 8 مئی 2022لندن(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم نوازشریف کے سمدھی اورمسلم لیگ( ن) کے راہنما اسحاق ڈار نے کہا

جیمز ویب دوربین کی تصاویر پر بین الاقوامی قرآنی مرکز کا رد عمل

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:قرآنی معجزات کے بین الاقوامی مرکز نے جیمز ویب دوربین کی

شمالی کوریا کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بارے میں اہم بیان

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بدھ کی سہ پہر کوکہا

پاک افغان معاہدہ، پاکستان کی بڑی کامیابی

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک افغان کے درمیان ہونے والا معاہدہ پاکستان

نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے

پاکستان کی افغان طالبان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی وارننگ

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:        پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کو

پولیس، انتظامیہ کو ہدایت کردی مظاہرین کے احساسات کو سمجھیں۔ مریم نواز

?️ 1 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم، شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہبازشریف

?️ 26 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے