?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے اس ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں81 افراد کا سر قلم کر دیا جن پرسیکیورٹی اہلکاروں کے قتل، بارودی سرنگیں بچھانے، اغوا، تشدد، عصمت دری اور مسلح ڈکیتی جیسے جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔
سعودی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سکیورٹی اہلکاروں کے قتل، بارودی سرنگیں بچھانے، اغوا، تشدد، عصمت دری اور مسلح ڈکیتی جیسے جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں 81 افراد کا سر قلم کردیا گیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے سر قلم کیے جانے والوں میں القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے سعودی اور غیر ملکی شہری شامل ہیں جن میں اکثریت یمن کے شہریوں کی ہے جن پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے منصوبوں میں معاونت اور ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام تھا۔
سعودی وزارت نے کہا کہ ان مجرموں کو متعلقہ عدالت میں مقدمات کی سماعت کے بعد سزا سنائی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ سزائے موت کے فیصلوں پر اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ سے منظوری کے بعد عمل درآمد کے لیے شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ایک ہی دن میں 81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کا یہ پہلا واقعہ ہے، گزشتہ برس اتنے ہی افراد کو پورے سال میں سزائے موت دی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کا حقیقی چہرہ
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے چہرے پر سرخ ماسک کے نشانات
جون
نئی دہلی ایئرپورٹ پر جرمن وزیر خارجہ کے لیے شرمناک صورتحال
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر جرمن وزیر
مارچ
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، مزید کئی افراد جاں بحق
?️ 3 ستمبر 2022سکھر:(سچ خبریں)سکھر بیراج سے اونچے درجے کا سیلاب گزرا اور منچھر جھیل
ستمبر
شفاء ہسپتال کے بارے میں اسرائیل کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کے پاس کوئی ثبوت
نومبر
ڈنمارک کے دارالحکومت کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کوپن ہیگن میں آج ہونے
جولائی
ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیؐ 6 ستمبر کو ہوگی
?️ 24 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ ربیع الاوّل
اگست
نیتن یاہو کے ممکنہ جانشین کے بارے میں قیاس آرائیاں
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے
اکتوبر
کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے اہم فیصلے لئے
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی اجلاس میں کورونا کی
جنوری